اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاق نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو پروٹوکول دینے سے انکار کردیا۔ فیڈریشن کے خلاف احتجاج کیلئے آئے تو پروٹوکول نہیںدیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کا آئی جی کو جواب ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی کے پی کے نے وزارت داخلہ کو خط بھیجا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اسلام آباد آرہے ہیں انہیں انکے منصب کے مطابق سرکاری پروٹوکول فراہم کیا جائے جس کے جواب میں وزارت داخلہ نے جواب دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اگر سرکاری کام کیلئے اسلام آباد آئیں تو انہیںپروٹوکول دیا جائے گا۔ پرویز خٹک اگر احتجاج کیلئے اسلام آبادآئے تو انہیں دیگر مظاہرین کی طرح تصور کریں گے۔ انہیں مسلح گارڈ ساتھ رکھنے یا آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔