تازہ تر ین

لاک ڈاﺅن ،ہتھیار اکھٹے کر لیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے ”لاک ڈاو¿ن اسلام آباد “ کو ناکام بنانے کے لئے تیاری مکمل کر لی ،مظاہرین سے نمٹنے کے لئے ”ہتھیار“ اکٹھے کر لئے ،تحریک انصاف ،پاکستان عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کو سبق سکھانے کے لئے 20ہزار آنسو گیس کے گولے ، 7ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور 7ہزار ربڑ بیلٹ خرید لیں ،تحریک انصاف کے ”جنونیوں “ کا جنون ٹھنڈا کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں ،300کنٹینرز ،2000خصوصی اضافی لاٹھیاں ،ایف سی کے 3ہزار اضافی اہلکار ، 10بکتر بند گاڑیاں،20جیل کی گاڑیاں اور دیگر حفاظتی چیزیں منگوا لیں۔نجی ٹی وی چینل میں انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت نے 2نومبر کے”معرکے “ سے نمٹنے اور تحریک انصاف ،پاکستان عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کو سبق سکھانے کے لئے 20ہزار آنسو گیس کے گولے ، 7ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور7ہزار ربڑ کی جیکٹیں خرید لیں ہیں ،تحریک انصاف کے ”جنونیوں “ کا جنون ٹھنڈا کرنے کے لئے وفاقی حکومت اور پولیس نے اسلام آباد میں،300 کنٹینرز، 2000 خصوصی اضافی لاٹھیاں ، ایف سی کے 3ہزار اضافی اہلکار ، 10بکتر بند گاڑیاں،20جیل کی گاڑیاں اور دیگر حفاظتی چیزیں منگوا لیں ہیں۔کامران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 2نومبر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی 40خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور انہیں حکم دیا گیا ہے کہ وہ 2نومبر کی بجائے یکم نومبر سے ہی پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیں جبکہ 70گاڑیاں الگ سے تیار کی گئیں ہیں جو گرفتار کارکنو ں کی پکڑ دھکڑ میں استعمال کی جائیں گی۔کامران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایف سی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے بلائے گئے پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لئے کیمونٹی سینٹرز ،سپورٹس کیمپلیکس اور حج کیمپلیکس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جہاں ان کے کھانے پینے کا بھی معقول بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اٹک ،جہلم اور اسلام آباد سے ملحقہ شہروں میں بھی راستوں کو بند کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain