تازہ تر ین

حکومت عمران خان کو گرفتار کریگی اور نہ ہی …. اہم ترین خبر

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد راولپنڈی سمیت پورے ملک میں یوم احتجاج پر متاثر کن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ جبکہ حکومت نے یوم احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کر کے دانشمندانہ اقدام کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان پولیس ایکشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔ جمعہ کو حکومت نے تحریک انصاف کی 2 نومبر کی کال کے مومنٹم کو توڑ دیا ہے۔ حکومت نے گولی چلائے بغیر راولپنڈی و اسلام آباد میں تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کو ا جتماع نہ کرنے دیا بلکہ بہت کم مقامات پر معمولی نوعیت کا لاٹھی چارج کیا گیا۔ اکا دکا آنسو گیس کا شیل پھینکنے کی ضرورت پیش آئی۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر کمیٹی چوک میں کچھ دیر نظر آنے کے بعد روپوش ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان کی رہائش کے باہر گنتی کے کارکن ہی اکٹھے ہوئے جو حکومت کے لئے کوئی مسئلہ پیدا نہ کر سکے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو ترلائی اور بنی گالہ میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما نے بھاری تعداد میں کارکنوں کو گندے انڈوں اور لاٹھیوں سے لیس کر کے تیار کھڑا کیا تھا لیکن اسلام آباد سے کوئی جلوس نہیں نکلا۔ ایک اعلی حکومتی عہدیدار نے بتایا ہے کہ 2 نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنا کے شرکاکا پی کیو آر سیکرٹریٹ پر قبضہ کا پروگرام تھا لیکن وفاقی حکومت نے بروقت کارروائی کر کے تحریک انصاف کے دھرنے کے پلان کو غیرمثر بنا دیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس اور رینجرز کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال سے روک دیا ہے۔ تاہم انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عمران خان کو گرفتار کرے گی اور نہ ہی انہیں بنی گالہ سے باہر نکلنے دے گی اسی طرح خیبر پختونخوا سے آنے والے کارکنوں کو جی ٹی روڈ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain