شارجہ(بی این پی ) سدا بہار‘ مصباح الحق نے کپتانی کو بام عروج پر پہنچا دیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ میں ٹاس کیلیے میدان میں اترتے ہی وہ پاکستان کی جانب سب سے زیادہ ٹیسٹ میں قیادت کرنے والے پلیئر بن جائیں گے، یہ بطور قائد ان کا 49 واںٹیسٹ ہوگا،عمران خان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 1982 سے 1992 تک48 ٹیسٹ کھیلے تھے، ایشیائی کپتانوں میں صرف دھونی (60) اور ارجنا رانا ٹنگا (56) مصباح سے آگے ہوں گے، سارو گنگولی نے بھی 49 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کی ہے۔ بطور قائد مصباح اب تک 24 فتوحات سمیٹ چکے جو عمران خان اور جاوید میانداد سے 10 زائد ہیں بطور کپتان مصباح کی ایوریج55.38 ہے جوکہ کم سے کم 20 اننگز میں بیٹنگ کرنے والے 11 پاکستانی کپتانوں میں سب سے بہتر ہے، ان کے بعد سلیم ملک کا 52.35 کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔، 75 یا اس سے زائد اننگز کھیلنے والے دنیا کے 20 کپتانوں میں صرف برائن لارا (57.83) کی ایوریج مصباح سے بہتر ہے۔عام کھلاڑی کے طور پر مصباح نے 19 ٹیسٹ کھیلے جس میں ان کی اوسط 33.60 تھی۔ مصباح نے اپنے تمام 48 میچز میں 35 برس کی عمر کے بعد قیادت کی، اس عمر میں کسی نے بھی یہ اعزاز نہ پایا، کلائیو لائیڈ فہرست میں 45 میچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مصباح نے 40 برس کے ہونے کے بعد اب تک21 میچز میں کپتانی کی،یہ ڈبلیو جی گریس سے 8 میچز زیادہ ہیں۔ مصباح کی قیادت میں پاکستان کا جیت ہار کا تناسب 1.714 رہا۔ اس دوران 24 میں فتح اور14 میں ناکامی ہوئی۔ ان کے کپتان بننے سے قبل 6 برس کے عرصے میں اتنے ہی میچز میں جیت ہار کا تناسب 0.545 تھا، اس دوران 6 کپتان آئے اور صرف 12 فتوحات ہاتھ لگیں جبکہ 22میں ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا تھا۔مصباح نے بطور کپتان 10سیریزجتوائیں جو ایشیا میں سب سے زیادہ ہیں، قیادت کرتے ہوئے 39 مرتبہ انھوں نے 50 پلس اننگز کھیلیں، اس عرصے میں صرف الیسٹرکک نے 45 ایسے اسکورز کیے، مگر مصباح کی 83 اننگز کی بانسبت انھوں نے 134 اننگز کھیلیں۔بطور کپتان مصباح نے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 3557 رنز بنائے جو ٹیسٹ کپتانوں میں سب سے زیادہ ہیں، صرف اسٹیووا کپتان ہوتے ہوئے 3 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے کرکٹر ہیں۔
بریکنگ نیوز
- یکم جولائی سے سرکاری دفاتر میں نیا قانون نافذ
- ایک لیٹر میں ’’900 کلومیٹر‘‘ سے زائد سفر کرنے والی حیرت انگیز کار ایجاد
- سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
- مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کے نکاح فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر وائرل
- شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ، شوہر ہلاک ہوگیا
- آم کی پیداوار اور برآمدات، پاکستان کو بڑا دھچکا
- ایران کا امریکہ کے ساتھ تمام مذاکرات ختم کرنے کا اعلان آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے فیصلہ
- آج سے پنجاب بھر میں مارکیٹ شاپنگ مال بازار رات 8 بجے بند نو ٹیفیکیشن جاری
- سرک جزیرے پر امریکی بمباری کا جواب کویت میں امریکی اڈوں پر ڈراون حملہ ایران کا دعوی
- امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، عباس اراغچی
- امریکی کانگریس اسرائیل سے فوجی تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے
- علیزے شاہ کی دنانیر مبین سے متعلق وضاحت یا تنقید؟
- بھارت تنہائی سے بچنے کیلئے پاکستان کی برکس میں شمولیت کی حمایت کرے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- جیل میں ہونے کے باوجود انمول پنکی کی منشیات کی ڈبیہ کی بچوں کے پاپڑ میں سپلائی ! بڑے انکشافات سامنے آگئے
- یوٹیوب کا اے آئی سے بنائے گئے مواد کی نشاندہی کیلئے اہم اقدام
- طلاق یافتہ کرکٹر نے میری خوبصورتی کی تعریف کی، میں نے بلاک کر دیا: ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی ادکارہ کا دعویٰ
- اب مارکیٹس، شاپنگ مالز کب تک کھلیں گے؟ کاروباری اوقات کا نیا نوٹیفکیشن جاری
- آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے انکار
- ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ، گھریلو سلینڈر 3643 روپے کا ہوگیا
- اسرائیل کے حملوں سے لبنان کے تاریخی مقامات کو نقصان