تازہ تر ین

عمران فاروق کا قتل, الطاف کی سالگرہ کا تحفہ

لندن، کراچی (بیورو رپورٹ، کرائم رپورٹر) ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ 17ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے 16ستمبر کو قتل کی تاریخ رکھی گئی تھی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم نے اپنا اعترافی بیان جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرادیا جسے مجسٹریٹ نے قلمبند کرکے اس پر تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی لگادیا گیا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ 17ستمبر کو الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے عمران فاروق کے قتل کی تاریخ 16ستمبر رکھی گئی تھی۔ اور اسی پروگرام کے تحت عمران فاروق کو قتل کروا کے الطاف حسین کو سالگرہ کا تحفہ دیا۔ ملزم خالد شمیم نے بیان میں بتایا کہ 16ستمبر کو کاشف نے معظم کے فون پر بتایا کہ ماموں کی صبح ہوگئی ٹی وی لگاکر تصدیق کرلو معظم نے کاشف کو کہا جہاں کی فلائٹ ملتی ہے لے کر آج ہی ملک سے نکل جاﺅ ملزم کا کہنا تھا کہ محمد انور نے جنوبی افریقہ کے ساتھیوں سے کہا تھا کہ مجھے پاکستان پہنچنے سے روکا جائے جس پر 6جنوری کو ملک چھوڑا اور چمن کے راستے افغانستان پہنچ گئے 5سال افغانستان میں رہنے کے بعد محسن کے ساتھ واپسی کا ارادہ کیا لیکن کاشف نے الطاف حسین کی مرنے تک واپس جانے سے انکار کردیا۔ دریں اثناءانسداد دہشتگردی کی عدالت نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسکیوٹر وسیم رانجھا پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، محسن اور معظم علی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی پیش رفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے ابھی تک حساس اداروں کی رپورٹ فراہم نہیں کی، کیس کے متعلقہ افسر عدالت میں پیش ہوں۔ سماعت کے دوران معظم علی کی اہلیہ نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کا آغاز ہوئے 9ماہ ہوگئے ہیں۔ لیکن ٹرائل کا کچھ پتہ نہیں، جس کی وجہ سے ان کا شوہر شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ اس لیے عدالت سے گزارش ہے کہ ٹرائل اس کے گھر والوں کی موجودگی میں کیا جائے۔ جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اہل خانہ کی موجودگی میں ملزموں پر فردجرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث ملزم خالد شمیم،محسن اور معظم علی کے جیل ٹرائل کا فیصلہ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام متعلقہ افسران کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain