تازہ تر ین

لاہور 12ہزار عادی مجرموں کو ٹھیکے پر مل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور پولیس کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 12000 عادی مجرموں کی فہرست تیار کی ہے، یہی لوگ ہیں جو شہر میں سٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ یہ فہرست پولیس نے حکومت پنجاب کو بھیج دی ہے اور کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کرکے پولیس کو ان لوگوں سے فورتھ شیڈول میں شامل لوگوں کی طرح نمٹنے کا اختیار دیا جائے۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ مجریہ 1997ءمیں یہ شق موجود ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل لوگ متعلقہ پولیس سٹیشن کے انچارج افسر کی تحریری اجازت کے بغیر سکولوں، کالجوں اور ان اداروں کا دورہ نہیں کرسکتے جہاں 21 سال سے زیادہ عمر کے لڑکیاں لڑکیاں زیرتعلیم ہوں یا تربیت حاصل کررہے ہوں یا ایسے مقامات جہاں 21 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیاں مستقل یا عارضی طور پر مقیم ہوں۔ پولیس نے شہر میں تازہ سنگین کرائم کے بعد کچھ اہم اقدامات کئے ہیں۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ 2000 افراد کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہے جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور عادی مجرم ہیں۔ 6000 ‘ 2016ءمیں اور 5800 ‘ 2015ءمیں ٹریس کئے گئے تھے۔ ان میں کافی تعداد ایسے مجرموں کی ہے جو گھروں اور بینک ڈاکوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی ریکارڈ ہے۔ ان کے ٹھکانوں کا اکثر پتہ نہیں چلتا کیونکہ یہ لوگ آزادانہ ادھر ادھر گھومتے پھرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain