اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری پارلیمنٹ میں 6فیصد حاضری بھی بہت زیادہ ہے ،میں نے پارلیمنٹ میں صرف وقت ضائع کیا ہے، مسلم لیگ (ن) والوں پر مجھے ترس آتا ہے انہیں ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ، گلف اسٹیل مل اربوں روپے کا نقصان کر رہی تھی تو لندن میں انویسٹمنٹ میں پیسہ کہاں سے آیا ،ان کے حالات مجھے برے نظر آرہے ہیں،عدالت نے کمیشن بنانے کی کوشش کی تو یہ ملک پر ظلم ہوگا ، ڈبل شاہ حکومت کے ساتھ ملے ہوئے تھے ،خورشید شاہ کا نیب میں کیس ہے ، حکومت اسے کیوں نہیں کھول رہی ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ،عدالت میں کیس بہت اچھا چل رہا ہے ،گلف اسٹیل مل نقصان کر رہی تھی تو شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاںسے آیا ۔عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ والوں پر مجھے ترس آتا ہے ان کے حالات بہت برے نظر آرہے ہیں ،پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کی کوشش کرنے والا ملک پر ظلم کر رہا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈبل شاہ حکومت کے ساتھ ملے ہوئے تھے ،خورشید شاہ کا نیب میں کیس پڑا ہے حکومت اسے کیوں نہیں کھول رہی ایسی اپوزیشن سے بہتر ہے اپوزیشن موجود ہی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک آدمی کو بچانے کے لئے پورے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،کمپنیز آرڈیننس بل نوازشریف کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے ،یہ بل پارلیمنٹ میں پاس ہو جائے گا،ہم سینٹ میں اس کی مخالفت کریں گے ،وزیراعظم ایک منصوبے کا تین تین بار افتتاح کر رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں پیسہ نہیں ہے حکومت قرضے پر قرضے لے رہی ہے ،اپوزیشن کا کام وزیراعظم سے جواب طلب کرنا ہے ،حکومت ہمارے ٹی اوآرز سے متفق نہیں ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان کے ادارے ناکام ہو گئے ہیں ،عوام کاسڑکوں پر آنا ایک جمہوری عمل ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری پارلیمنٹ میں 6فیصد حاضری بھی بہت زیادہ ہے ،میں نے پارلیمنٹ میں صرف وقت ضائع کیا ہے ،اداروں کی تباہی کے پیچھے صرف کرپشن ہے ،عام آدمی کا مسئلہ ہی کرپشن ہے ۔عمران خان نے کہا کہ ملک چلانے کے لئے پیسہ نہیں ہے بلکہ سارا پیسہ چوری ہوکر باہر جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی جماعت میں تحریک انصاف جیسی جمہوریت نہیں ہے ،میری پارٹی میں سب کی رائے لی جاتی ہے ۔
بریکنگ نیوز
- سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
- سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
- سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
- برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
- نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
- نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
- غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
- ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
- پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
- اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
- پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
- پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
- لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
- ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
- جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
- ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
- ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
- لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
- ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
