تازہ تر ین

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مومنہ مستحسن کو سفیر مقررکر دیا

اسلام آباد (سپو رٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھرتی ہوئی نوجوان گلوکارہ مومونہ مستحسن کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت حاصل کرنے والی مومنہ مستحسن کو اپنی فرنچائز کا حصہ بنا لیا ہے۔چیمپیئن فرنچائز نے گزشتہ روز مومنہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اہیں اپنا سفیر مقرر کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہے۔مومنہ نے سفیر مقرر کیے جانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی سماجی مسائل کے باوے میں سوچ خصوصاً ان کا ‘خود مختاری منصوبہ’ ایسا ہے جس کے بارے میں سوچتی تھی اور میری نظریں اس سلسلے میں کردار ادا کرنے پر مرکوز ہیں۔مصباح الحق کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain