تازہ تر ین

امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں کا چوہدری نثار کی گاڑی کا تعاقب, وزارت داخلہ میں کھلبلی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارت خانے کی گاڑیاں اچانک وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لئے بنائے گئے سیکورٹی روٹ پر گھس آئیں جس پر امریکی سفارت خانے کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کشمیر ہائی و ے سے اپنے گھر کی جانب روانہ ہوئے تو ان کے لیے بنائے گئے سکیورٹی روٹ پر اچانک کچھ مشکوک گاڑیاں شامل ہوگئیں اور کافی دیر کے تک اس بات کا نوٹس لیا گیا۔ سیکیورٹی حصار توڑنے والی گاڑیوں کے نمبرز چیک کروانے پر یہ امریکی سفارت خانے کی گاڑیاں نکلیں۔وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی گاڑیوں نے آئندہ سیکیورٹی روٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو نقل و حرکت محدود کردیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain