تازہ تر ین

نئے وزیروں کے نخرے, اہم مطالبات سامنے آگئے

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے بعض وزراءنے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ان کے محکموں میں تیز رفتار ترقی اور مثالی کارکردگی کے لئے انہیں ان کی مرضی کے سیکرٹریز اور سٹاف فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی برطانیہ سے واپسی پر بیوروکریسی میں ردوبدل کا امکان ہے۔ بعض پرانے وزراءنے بھی کہا ہے کہ ان کے محکموں کے اعلیٰ افسران کے احکامات کی پروا نہیں کرتے اور اسی کام کے لئے ایوان وزیراعلیٰ کے کسی ڈپٹی سیکرٹری کا فون آجائے تو خود ہی کام منٹوں میں ہوجاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے وزراءکو یقین دلایا کہ وہ محنت اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کریں‘ کسی افسر کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کے برطانیہ روانگی کے ساتھ ہی نئے وزرائ‘ دفاتر اور اسمبلی میں جانے کی بجائے اپنے آبائی علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ بعض پرانے وزراءنے اپنے محکمے تبدیل ہونے پر کام میں دلچسی لینا کم کردی ہے۔ اہم محکمے واپس ہونے اور غیرفعال ہونے والے بعض وزراءنے دفاتر جانا چھوڑ دیا ہے۔ ان کے خیال میں وزیراعلیٰ نے مجھے واپس لے کر ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نئے وزراءمیں سے خواجہ سلمان رفیق‘ شیخ علاﺅالدین‘ سید زعیم حسین قادری‘ خواجہ عمران نذیر‘ منشاءاللہ بٹ اور سید علی رضا گیلانی نے حلف اٹھاتے ہی محکموں میں سرگرمی سے کام شروع کردیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain