Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پانامہ کیس …. فیصلہ اگلے سال ہو گا

    By Daily Khabrainدسمبر 10, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    supreme-court-of-pakistan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ کمیشن کا قیام ہمارا صوابدیدی اختیار ہے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ پاناما لیکس پر کسی کمیشن کی تشکیل منظور نہیں ، ہم نے کیس کا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے ، عدالت اس حوالے سے کیس کا جو بھی فیصلہ دے گی ہمیں قبول ہوگا، پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنا تو اس کا بائیکاٹ کریں گے۔نواز شریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حسن اور حسین اوورسیز پاکستانی ہیں، عدالت سمجھے تو ہم تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، کمیشن کی تشکیل یا خود سماعت سے متعلق عدالت جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہو گا۔چیف جسٹس نے وزیر اعظم کے وکیل سلمان اسلم بٹ سے استفسار کیا کہ آپ کو کمیشن کے قیام کے سلسلے میں کیا ہدایات ملی ہیں، سلمان اسلم بٹ نے جواب میں کہا کہ عدالت جو چاہے فیصلہ کرے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن دوسری جانب سے کمیشن بنانے سے انکار سامنے آیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دوسرے فریق کو چھوڑیں آپ اپنا موقف بتائیں، سلمان اسلم بٹ نے کہا کہ اب تک وزیراعظم کے خلاف کوئی ثبوت ریکارڈ پر نہیں، کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے یا کمیشن بنائے جائے ہمیں ہر فیصلہ قبول ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم نہیں چاہتے کہ جس کے خلاف فیصلہ آئے وہ کہے کہ ہمیں نہیں سنا گیا۔ اگر فیصلہ دیا کہ دستاویزات درست ہیں تو دوسرا فریق کہے گا صفائی کا موقع نہیں ملا، کمیشن کا مقصد یہ ہے کہ بعد میں کوئی یہ نہ کہے کہ کیس ثابت کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ریٹائر ہورہا ہوں، فل کورٹ ریفرنس کے بعد کسی بینچ میں نہیں بیٹھوں گا، پاناما کیس کی سماعت ازسرنو ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ اب کیس کی سماعت نیا بینچ کرے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اس موقع پر کاہ کہ سانپ کا ڈسا رسی کے بل سے بھی ڈرتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ موجودہ بینچ کوئی فیصلہ سنادے کیونکہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اس پر چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ وہ یہ بات واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کمیشن بنانا یا نہ بنانا عدالت کا استحقاق ہے لیکن ہم نے آپ سے تجاویزدستاویز کے حتمی ہونے کے نکتے پر مانگیں تھیں، شیخ رشید احمد نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ مقدمے کی اہمیت کے پیش نظر اپنی تعطیلات موخر کردیں تو ایک انتہائی اہم نوعیت کا مقدمہ حل ہو سکتا ہے اس پر چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے کہا کہ صرف سماعت ہی نہیں کرنی بلکہ اس کیس کا فیصلہ بھی لکھنا ہے اور وہ عملاً15دسمبر کے بعد بنچ کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.