تازہ تر ین

اگر یہ کام نہ ہوا تو چین سے نہیں بیٹھوں گا

لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لندن سے صوبائی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہصوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیںاورکمشنرز ، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن افسران اور محکمہ صحت کے حکام ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کریں -صحت کے شعبہ میں بہترین خدمات کی فراہمی ضلعی اور ڈویژنل حکام کی ذمہ داری ہے اور انہیں یہ ذمہ داری ہرصورت نبھانا ہے – وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ ضلعی اور ڈویژنل حکام سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے آگے بڑھیںاورعوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے-وزیر اعلی نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے فراہم کی جانے والی ادویات مستحق مریضوں تک ہر صورت پہنچنی چاہیئں-شعبہ صحت کی بہتری کے لئے مختص اربوں روپے کے ثمرات عوام کو ہر قیمت پر ملنے چاہیئں-انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت، درد دل اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر کی جائے-منتخب نمائندے ، انتظامیہ اور صحت کے شعبہ سے وابستہ افراد دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے محنت سے کام کریں – انہوں نے کہا کہصحت عامہ کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی صورت قبول نہیں -وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے-انہوںنے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے -جب تک مریضوں کو تسلی بخش علاج مہیا نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھوں گا-ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے – انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت ہے ، شعبہ صحت سے وابستہ افراد احساس ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کریں – سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیار کی طبی سہولتیں ، ادویات کی مفت فراہمی ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کے عملے کی خدمات کو بہتر بنانے مےںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- وزیر اعلی نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو بہترین انسانی رویے اپنانا ہوں گے- مریضوں کو علاج معالجے کی جدید اور معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلئے سینئرڈاکٹرز کی بھی ہسپتالوںمیں حاضری ضروری ہے – انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں فراہم کرنے انقلابی فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے پر عملدرآمد سے عوام کو اپنے گھروں کی دہلیز پر سی ٹی سکین کی سہولت حاصل ہو گی- انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کی بہتری کے لئے انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور صحت کے شعبہ کی ترقی اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ اسلام سماجی انصاف اور امن کی اعلیٰ اقدار کو سربلند رکھنے کا درس دیتا ہے۔انہو ںنے کہا کہ اسلام انسانی حقوق کا علمبردار ہے اورمساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے ۔ بلاتفریق مذہب تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشرےف نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیابھر میں انسانی حقوق کی قدرو اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں انسانی حقوق سلب کر لئے جاتے ہیں وہاں بد امنی اور انتشار پھیل جاتا ہے۔ انسانوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں میں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وطن عزیز میں بسنے والی اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے چائلڈ لےبر کے خاتمے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور بلا امتیازانصاف کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ خواتین کے بنیادی حقوق اور کام کی جگہ پر تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے خصوصی افرادکو معاشرے کا مفید رکن بنانے اور انہیں باعزت مقام دلانے کے لیے بھی متعددٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ جمہوریت، امن اور انسانی حقوق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہوئے ہیں۔ برداشت، درگزراور انسانی حقوق کے احترام کے کلچر کودےنا وقت کی اہم ترےن ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیئے کہ ہر فرد کے حقوق کو مقدم رکھا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain