تازہ تر ین

ڈی جی رینجرز سمیت 7میجر جنرلز اہم عہدے فائز

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)پاکستان آرمی کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ترقی پانے والوں میں ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن اور ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم رضا بطورکمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کام کررہے ہیں جبکہ میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو میں تعینات ہیں۔میجر جنرل قاضی اکرام بھی جی ایچ کیو میں تعینات ہیں۔میجر جنرل نعیم اشرف اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں تعینات ہیں۔میجر جنرل بلال اکبر اس وقت ڈی جی رینجرز سندھ، میجر جنرل شیر افگن اس وقت آئی جی ایف سی بلوچستان جبکہ میجر جنرل محمد افضل اس وقت ڈی جی فرنیٹر ورکس آرگنائزیشن ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کیلئے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے اور افسروں اور جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدائ پر حاضری اور پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو انسداد دہشت گردی اور ملکی سیکیورٹی کو استحکام بنانے کیلئے آئی ایس آئی کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی استحکام کیلئے آئی ایس آئی کا کردار قابل فخر ہے اور اس کے افسروں و جوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔پاکستان کی بّری فوج میں سات میجرز جنرلز کی ترقی کے بعد تین اہم تقرریاں کی گئی ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو فوج کی سب سے بڑی 10 کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔وہ اس سے قبل بّری فوج کی اکیڈمی پی ایم اے کے کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔اس کور کی کمانڈ کرنے والے لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی جوائنٹ سٹاف تعینات کیا گیا ہے۔10 کور کی ذمہ داریوں میں متنازع کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول بھی شامل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو ملتان میں 2 کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ملتان کور کے پہلے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد تھے جو جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوسرے سینئر ترین جنرل تھے۔اس سے پہلے جمعے کو ہی بّری فوج کے سات میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جن میں سندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترقی پانے والوں میں پہلے نمبر پر میجر جنرل ندیم رضا ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر میجر جنرل ہمایوں عزیز ہیں جو اس وقت جنرلز ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل ’ویلفیئر اینڈ ری ہیبلی ٹیشن‘ یعنی فلاح اور بحالی کے ادارے کے سربراہ ہیں۔تیسرے نمبر پر اس وقت نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفیس میں تعینات میجر جنرل نعیم اشرف ہیں جبکہ چوتھا نام اس وقت ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل محمد افضل کا ہے۔پانچویں نمبر پر ڈی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن اور چھٹے نمبر پر جنرلز ہیڈ کوارٹر میں تعینات ڈی جی پرسنل سروسز قاضی اکرام ہیں۔اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں سندھ ریجنرز کے میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے 2014ءسندھ رینجرز کے سربراہ میجر جنرل رضوان اختر کو لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی دے کر خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ڈی جی بنایا گیا تھا۔بدھ کو بّری فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ کراچی کا کور کمانڈر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیور محمد کو ملٹری سیکریٹری تعینات کیا تھالیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اس تعیناتی سے قبل جی ایچ کیو میں ملٹری سیکریٹری جبکہ لیفٹیننٹ جنرل غیور چیف آف لوجسٹک کے عہدے پر تعینات تھے۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو کور کمانڈر کراچی کے عہدے سے ہٹانے کے بعد تاحال کوئی نئی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت فوج میں آرمی چیف کے بعد سب سے اہم عہدہ یعنی چیف آف جنرل سٹاف خالی پڑا ہے کیونکہ اس عہدے پر تعینات لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کو ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف بنا دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain