Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فرقہ وارانہ فساد کا دروازہ بند, اہم خطاب

    By Daily Khabrainدسمبر 13, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماں نے امت مسلمہ کو ایسا راستہ دکھایا جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے‘ دنیا یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ امن اور ترقی کیلئے آپ کے نقش قدم پر چل کر ہی منزل تلاش کی جاسکتی ہے‘ قرآن مجید کے ساتھ ساتھ میثاق مدینہ اور خطبہ حجتہ الوداع اےسی بہترین دستاویزات ہیں جن سے رہنمائی لیکر تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں،گزشتہ سالوں کے دوران ملک مےں اسلام کے نام پر فسادات پھیلائے گئے‘ ایک دوسرے کے گلے کاٹے گئے‘ حکومت نے تین سال کی کوشش سے فساد کادروازہ بڑی حد تک بند کر دیا‘ حکومت قومی قیادت‘ علماءو مشائخ‘ افواج اور دیگر ریاستی اداروں کی قربانیوں سے دہشتگردوں کے مراکز تقریباً ختم کر دیئے گئے ہیں اوراب ہماری کوشش ہے کہ انتہاءپسندی کا دروازہ بھی بند ہو جائے‘ یہ کام حکومت کے ساتھ ساتھ علماءاور اہل دانش نے کرنا ہے۔ وہ پیر کے روز یہاں مقامی ہوٹل میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ”بین المذاہب ہم آہنگی اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسول کی روشنی میں“ کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف‘ صدر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر مہمت گورمیز‘ نائب وزیر مذہبی امور مالدیپ علی وحید سمیت اراکین سینیٹ‘ قو می و صوبائی اسمبلی‘ وفاقی و صوبائی وزرائ‘ علماءکرام و مشائخ عظام اور تمام مذاہب کے سکالرز موجود تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نبی کریم کی تشریف آوری اس بات کا اعلان تھا کہ آسمان سے نازل ہونے والی ہدایت اپنے درجہ کمال کو پہنچ چکی۔ خود اللہ تعالیٰ نے آپ کی تشریف آوری کو مومنوں پر اپنا احسان قرار دیا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ رحمت اللعالمین نے مومنوں کو ایسا راستہ دکھا دیا جو دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے اور جو اسوہ حسنہ پر عمل کریگا نجات اس کا مقدر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول نے امت پر حق کی شہادت دی اور یہ ذمہ داری امت کو سونپ دی گئی کہ وہ حق کی گواہ بن کر کھڑی ہو جائے‘ صحابہ کرامؓ کے بعد بزرگان دین نے اس ذمہ داری کو نبھایا اور ہم اس امانت کے وارث ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ امانت کیا ہے اور ہم نے اس ذمہ داری کو کیسے پورا کرنا ہے‘ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمیں رحمت للعالمین کی سیرت کی طرف رجوع کرنا پڑیگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حضرت محمد جب ہجرت کرکے مدینہ آئے تو انہوں نے اپنی رہنمائی میں پہلا اسلامی معاشرہ قائم کیا اور ایک ریاست وجود میں آئی اور انہوں نے وہاں سب لوگوں کے ساتھ معاہدے کئے‘ تاریخ اسے میثاق مدینہ کے نام سے جانتی ہے اور بہت سے سکالرز اس کو پہلا تحریری آئین بھی قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا سے پردہ فرمانے سے کچھ عرصہ قبل نبی نے پہلا اور آخری حج کیا اور عظیم اجتماع سے خطبہ ارشاد فرمایا جس میں انہوں نے دنیا کے سامنے انسانی حقوق کا عالمی چارٹر پیش کیا اور 1400 سال بعد تہذیب کے ارتقاءنے انسان کو اسی جگہ لاکھڑا کیا ہے جہاں ایک جدید ریاست کو قائم رکھنے کیلئے آئین کی ضرورت ہے اور اس کیلئے انسانی حقوق کا چارٹر بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ معاشرے میں امن اور ترقی کیلئے آپ کے نقش قدم پر چل کر ہی منزل تلاش کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی پہلی اینٹ انسانیت کا احترام ہے‘ خطبہ حجتہ الوداع کے موقع پر آپ نے فرمایا کہ” کسی عجمی کو عربی پر اور کسی عربی کو عجمی پر اور کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں“، اسی خطبے میں نبی نے انسان کی جان کی حرمت کو بیت اللہ کی حرمت کے برابر قرار دیا‘ آپ نے الزام تراشی اور تہمت کو جرم قرار دیا‘ لوگوں کو ایسے نام رکھنے سے روکا جس سے دوسرے کی دل آزاری ہو‘ انسانیت کے تمام بہترین اصول آپ نے بتائے‘ بڑوں کا احترام‘ چھوٹوں پر شفقت یہ سب وہ آداب ہیں جو آپ نے سکھائے‘ اب ہمارے لئے اسوہ حسنہ وہ پیمانہ ہے جس کی بنیاد پر ہم نے اپنے آپ کو پرکھنا ہے‘ عوام کو اپنے فرائض پر نظر رکھنی ہے‘ قومی رہنماﺅں کو یہ سوچنا ہے کہ وہ معاشرے کو کیادے رہے ہیں۔محمد نواز شریف نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ نے پاکستان کی جدید اسلامی ریاست کا خواب دیکھا تھا جبکہ حضرت علامہ محمد اقبالؒ نے سیرت پاک سے جڑے رہنے کا درس دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وحی کی اصل شکل قدیم ہے لیکن اس کی روح جدید ہے‘ انہوں نے اسکی روشنی میں جدید ریاست کا تصور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ علماءاور سکالرز ریاست اور معاشرے کی رہنمائی کریں‘ بدقسمتی سے ہم نے دین سے رہنمائی لینے کی بجائے اسے عصبیت بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ حسنہ وہ پیمانہ ہے جس کی بنیاد پر ہمیں اپنے آپ کو پرکھنا ہے‘ آپ کی تعلیمات اور سیرت کی روشنی میں چند سوالات ہمارے سامنے ہیں کہ کیاہم نے خود کو آئین کا پابند بنایا ہے، کیا ہم نے ان تعلیمات کی روشنی میں معاشرہ قائم کیا ہے، کیا ہم نے حق و انصاف پر مبنی اداروں کی تشکیل کی ہے اور کیا ہم نے دوسرے مذاہب اور اقوام کے ساتھ چارٹر کے مطابق تعلقات استوار کئے ہیں‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ علمائ‘ سکالرز ریاست اور معاشرے کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آگے بڑھنے کیلئے ماضی کی طرف دیکھنا ہو گا اور اسوہ حسنہ سے رہنمائی لینا ہو گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف‘ صدر مذہبی امور ترکی ڈاکٹر مہمت گورمیزنے بھی خطاب کےا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.