Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ سے مایوسی, ”کپتان“ نے وزیراعظم سے بڑا مطالبہ کردیا

    By Daily Khabrainدسمبر 15, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran-khan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں سپریم کورٹ سے بہت مایوس ہوا ہوں، سپریم کورٹ نے خود کہا تھا کہ وہ جلد فیصلہ دینا چاہتے ہیں مگر جب 3 گھنٹے کی سماعت باقی رہ گئی تو جنوری تک اگلی سماعت ملتوی کر دی گئی، ہم 2017ءمیں انتخابات کی پوری تیاری کر رہے ہیں، وزیر اعظم کے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے انصاف کا ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر ہمیں انصاف نہیں ملا، 2014ئ میں بھی ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے تھے مگر مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں ہمیں دھرنا دینا پڑا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پانامہ کیس میں بھی تحقیقات کیلئے بنائے جانے والے ٹی او آرز پر ہمیں لٹکائے رکھا گیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ وزیر اعظم کے جواب نہ دینے تک پارلیمنٹ میں نہیں جائیں گے کیونکہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، گلف سٹیل مل جب فروخت کی گئی تو وہ 26 لاکھ درہم خسارے میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اسمبلی میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں مگر وہ انہیں کہیں بھی پیش نہیں کرتے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاست میں مقصد حاصل کرنے کیلئے بعض سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں ،ہم پارلیمنٹ میں بھی وزیر اعظم سے جواب لینے گئے، وزیر اعظم کے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سپریم کورٹ سے بہت مایوس ہوا ہوں کیونکہ صرف 3 گھنٹے کی سماعت باقی رہ گئی تھی اور سپریم کورٹ نے خود کہا تھا کہ وہ جلد فیصلہ کرنا چاہتی ہے مگر جب فیصلے کا وقت آیا تو سماعت جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بھارت جانے سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت میں سرتاج عزیز کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا ان کی جگہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں کسی سفارتکار کو بھیجنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے اندر پانامہ کیس پر دو مختلف آراء پائی جاتی ہیں ، ایک گروپ پانامہ کیس کو بارگین کر کے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے جبکہ دوسرا گروپ پانامہ کیس پر شفاف تحقیقات چاہتا ہے جن میں اعتزاز احسن بھی شامل ہیں جبکہ نیب میں خورشید شاہ کا کیس موجود ہے اور حکومت بھی اس کو دبائے بیٹھی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہاکہ سپریم کورٹ کی سماعت میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آئی ہیں ، ہم پانامہ کیس جیت چکے ہیں، ثابت ہو گیا کہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گیا۔ 2017ءمیں عام انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ہم 2017ء میں انتخابات کی پوری تیاری کر کے بیٹھے ہیں، انتخابات 2018ءمیں ہوں یا 2017ءمیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہم ہر وقت تیار ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.