Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لکھ کر لگا دیں دھرنا منع ہے, وزیراعظم نے مزید اہم اعلانات کردئیے

    By Daily Khabrainدسمبر 18, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (خصوصی نامہ نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے عظیم الشان منصوبے گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ 120 ایکڑ رقبے پر محیط گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کیلئے بہترین تفریحی سہولیات کے مواقع موجود ہیں اور یہ منصوبہ پاکستان کے کلچر کے حوالے سے لینڈ مارک ہے۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک کا دورہ بھی کیا اور یہاں بنائے گئے تفریحی مقامات کا معائنہ کیا۔ ڈی جی پی ایچ اے نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے گریٹر اقبال پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم جہاں موجود ہے یہ زمین کا محض ایک ٹکڑا نہیں بلکہ وہ مقام ہے جو تاریخ کے واقعات اور مستقبل کے امکانات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ ایک طرف بادشاہی مسجد ہمارے عظیم ماضی کی نشانی اور دوسری طرف مینار پاکستان اس بات کی یادگار ہے جہاں ہمارے بزرگوں نے قائد اعظم کی موجودگی میں ایک علیحدہ وطن پاکستان کیلئے تاریخی قرار داد منظور کی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہاں پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے گریٹر اقبال پارک بنایا ہے جس سے لاہور کی خوبصورتی میں شاندار اضافہ ہوا ہے جس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ یقینا شہباز شریف کی قیادت میں ان کی ٹیم نے گریٹر اقبال پارک کے خوبصورت کام کو مکمل کیا ہے یہاں قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا مزار بھی ہے اور اس مزار کو خوبصورت بنانے کی سعادت بھی ہمیں ہی حاصل ہوئی ہے میں قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کے مزار کو خوبصورت بنانے پر بھی وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ تاریخی عمارات کو خوبصورت بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری بطریق احسن نبھا رہے ہیں۔ گریٹر اقبال پارک میں ملکی اور غیر ملکی سیاح آئیں گے اور یہ ان کیلئے مرکزی نقطہ بن جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ چین جو تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل میں شہرت رکھتا ہے لیکن آج وہ بھی پاکستان میں تیزرفتاری سے مکمل ہونے والے منصوبوں کو پنجاب سپیڈ کا نام دے رہا ہے جو ہمارے لئے خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت جہاںسیاحتی مقامات کو خوبصورت بنا رہی ہے وہاں صوبے بھر میں نئے ہسپتال اور ترقیاتی منصوبے شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ڈیڑھ سال قبل کہا تھا کہ یہاں گریٹر اقبال پارک کے نام سے پاکستان کی تاریخ ، ثقافت اور سیاحت کے حوالے سے شاندار منصوبہ بنایا جائے۔ ان کے حکم کے مطابق دن رات کام کے نتیجے میں آج عظیم الشان گریٹر اقبال پارک کے منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور اس منصوبے میں پاکستان کی ثقافت سمٹ آئی ہے یہاں لائبریری، عالمی معیار کے فوڈکورٹس، چاروں صوبوں آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کی ثقافت کے رنگ ، سافٹ ویل ٹرین سیاحوں کے لئے انتہائی دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ پھولوں سے لدا اور عالمی معیار کے فواروں سے آراستہ گریٹر اقبال پارک یقینا ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا اور یہ عظیم پارک دنیا میں اپنا پہچان آپ بنے گا یہاں تاریخی میوزیم بھی بنایا جا رہا۔ انہوںنے کہا کہ گریٹر اقبال پارک کے منصوبے کے افتتاح کیلئے اپنی مصروفیات سے وقت نکالنے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ منصوبہ ان کے ویژن کی بھرپور ترجمانی کر رہا ہے۔ شاندار منصوبے کی تکمیل پر چیف سیکرٹری ، ڈی جی پی ایچ اے ، کمشنر ، وائس چیئرمین پی ایچ اے اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں اس عظیم منصوبے کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ اس شاندار منصوبے کیلئے ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے منصوبے پر دن رات کام کیا میں ان کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سابق ڈکٹیٹر جنرل مشرف نے باب پاکستان کے منصوبے کا بیڑا غرق کیا ان کے دور میں پنجاب کی حکومت نے مشرف کو خوش کرنے کیلئے اس منصوبے کی ذمہ داری انہیں سونپ دی اور آج 13 سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے ۔ ڈکٹیٹر کے دور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کی لوٹ مار کی گئی اور ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کی بجائے انہیں ادھورا چھوڑا گیا۔ اس دور میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا اور حکمرانوں نے اپنی جیبیں تو بھریں لیکن عوام کیلئے کچھ نہ کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان ضرور ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کرے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں گریٹر اقبال پارک کے منصوبے کی تکمیل پر میں حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.