Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران یو ٹرن نہیں …. گوریلا وار فیئر کی طرز پر سیاست کر رہے ہیں

    By Daily Khabrainدسمبر 19, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تمام کالعدم تنظیموں کے ساتھ آپس میں ملے ہوئے ہیں اور وہ ان کی حمایت کرتے ہیں۔ حکومت ان تنظمیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے نواز شریف کسی کالعدم تنظیم کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔نجی ٹی وی کو دےئے گئے اےک انٹروےو مےں شےخ رشےد کا کہنا تھا کہ بیانات صرف بینِ الاقوامی برادری کو دکھانے کے لیے دیئے جاتے ہیں، لیکن اصل میں حکومت ان تنظمیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔انھوں نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ نواز شریف کسی کالعدم تنظیم کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سول ہسپتال خودکش حملے پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف چند روز کی کہانی ہے اور اس کے بعد یہ رپورٹ بھی ماضی کا حصہ بن جائے گی۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات میں جو کچھ بھی وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ہو رہا ہے اس سب کے پیچھے بھی نواز شریف کی سازش ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے واضح کیا کہ نواز شریف سابق آرمی چیف راحیل شریف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر کے دور میں کافی بے چینی محسوس کرتے تھے اور اب وہ چوہدری نثار کو میدان سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ چوہدری نثار کو اب حقیقت کا پتا چلے گا جس کی ہم شروع دن سے بات کررہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے عدالتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اقدامات کے ساتھ وزارتِ داخلہ کے کردار پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ایک رکنی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے الجھن کا شکار ہے۔ شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ عمر ان خان کا اتحاد ی ضرور مگر آزاد ہوں پےپلزپارٹی کے احتجاج مےں شر کت کا سوچ سکتا ہوں ‘ پےپلزپارٹی قومی اسمبلی مےں (ن) لےگ کی آصف زرداری کےخلاف اےک ہی دھمکی پر ٹھس ہوگئی ‘27دسمبر کو پتہ چل جا ئےگا پےپلزپارٹی ٹھس کرتی ہے ےا کوئی بڑا کوئی اعلان فےصلہ ہو جائےگا ‘ تحر ےک انصاف کےوں اسمبلی مےں واپس آئی اس کا جواب ان سے ہی پوچھا جائے انکے200مےڈےا کوارڈی نےٹر ہےں ان سے ہی تحر ےک انصاف کی پالےسوں کو پوچھا جائے ‘سانحہ کوئٹہ پر سپر ےم کورٹ کی رپورٹ کا کچھ نہےں بنے گا (ن) لےگ ور کالعدم تنظےمےں اےک دوسرے کےساتھ ہےں ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں شےخ رشےد احمد نے کہا کہ قومی اسمبلی مےں جب (ن) لےگ نے ےہ دھمکی دی کہ پےپلزپارٹی خاموش رہے ورنہ آصف زرداری آتو جائےں گے مگر پھر انکو 29دسمبر کو پاکستان سے جانے نہےں دےا جا ئےگا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی مخالفین عمران خان کی سیاست کو یو ٹرن کہتے رہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وہ گوریلا وار فیئر کی طرز پر سیاست کررہے ہیں، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ وہ پانامہ لیکس پر کمیشن نہ بنائے ،اگرعمران خان کمیشن بننے کی صورت میں بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ کی بجائے آخری دم تک لڑوں گا ،پیپلزپارٹی کے 4مطالبات پو رے نہ ہونے پر احتجاج میں شرکت کافیصلہ 27دسمبر کے بعد کروں گا، کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر کچھ بھی نہیں ہوگا اور دوتین دن ٹاک شوز کے بعد یہ ختم ہو جائے گا،پاکستان کو بارڈرسے زیادہ اندر سے خطرہ ہے ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت تو پانامہ لیکس کے معاملے پر باربار کہہ رہی ہے کہ جاﺅ جو کچھ کرنا ہے کر لولیکن ہم نے ہتھیا رنہیں پھینکے، ہم ابھی بھی لڑ رہے ہیں اور ہمیں جب جب موقع ملے گاہر روز حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ، میں کوئی پیشہ ور وکیل نہیں ہوں لیکن پوری قوم دیکھے گی کہ میں پانامہ لیکس کا مقدمہ کیسے لڑتا ہوں ،اگر سپریم کو رٹ نے کمیشن بنایا تو عمران خان اس کا بائیکاٹ کربھی لیں لیکن میں بائیکاٹ نہیں کروں گا،میں اپنا کیس واپس نہیں لو ں گا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب

      ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما

      پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.