Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • نمرہ خان اور زین حامد میں 17 جولائی کو طلاق ہوچکی تھی، سابق شوہر نے تصدیق کردی
    • غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت
    • ترکیہ غزہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا: طیب اردوان
    • پنجاب کا 2029 تک اے آئی سے فعال صوبہ بننے کا منصوبہ
    • اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
    • پی ایس جی نے ورلڈ کپ ہیرو فیران ٹوریس کو بارسلونا سے سائن کرلیا
    • پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کا پلیٹ ڈویژن ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ طاس معاہدہ …. عالمی بینک نے پاک بھارت مذاکرات کیلئے سفیر مقرر کر دیا

    By Daily Khabrainدسمبر 20, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدہ بچانے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی تعمیر پر پیدا ہونے والے اختلافات کو حل کرنے کیلئے سفیر مقرر کر دیا ہے۔ دونوں ممالک نے انڈس ریور سسٹم کیساتھ زیر تعمیر 2 ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی تعمیر پر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے چند ماہ قبل عالمی بینک سے رجوع کیا تھا۔ پاکستان نے ان پلانٹس کی تعمیر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے دریائے چناب اور نیلم میں پانی کے بہاﺅ پر اثر پڑے گا۔ عالمی بینک نے جواب میں دونوں ممالک کو مسائل حل کرنے کیلئے سندھ طاس معاہدے کے استعمال کا میکنیزم طے کرنے کا کہا تھا تاہم دونوں کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور دونوں نے مختلف طریقہ کار جاری کئے۔ پاکستان کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے برخلاف کشن گنگا اور ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹس کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ پاور پلانٹس بھارت کی جانب سے بالترتیب کشن گنگا اور دریائے چناب پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں بھارت نے ایک غیر جانبدار ماہر بھیجنے کی درخواست کی جبکہ پاکستان نے ثالثی عدالت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔ عالمی بینک نے دونوں ممالک کی جانب سے اپنائے گئے موقف پر بیک وقت پیش رفت کی لیکن اسے یہ ڈر تھا کہ اس سے حاصل ہونے والے متضاد نتائج سندھ طاس معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور اسی باعث گزشتہ ہفتے انہیں ترک کر دیا گیا اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر جم ینگ کم نے پاکستان اور بھارت کے وزرائ خزانہ کو بھیجے گئے خطوط میں اس فیصلے سے آگاہ کیا اور موقف اپنایا کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدہ بچانے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔ دراصل اس کا مطلب یہ تھا کہ عالمی بینک ثالثی عدالت یا غیر جانبدار نمائندوں کا چیئرمین مقرر نہیں کر رہا تھا۔ صدر کا کہنا تھا کہ ”ہم سند ھ طاس معاہدے کو بچانے اور دونوں ممالک کو زیر تعمیر 2 پاور پلانٹس کی تعمیر پر سندھ طاس معاہدے کے تحت اختلاف کے حل کیلئے متبادل راستے تلاش کرنے کا موقع دینے کیلئے کارروائی روکنے کا اعلان کر رہے ہیں۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”یہ دونوں ممالک کیلئے اختلافات کوپرامن طریقے اور سندھ طاس معاہدے کی روح سے حل کرنے کیلئے ایک موقع ہے۔ بجائے اس کے کہ دونوں ممالک متوازی طریقہ اختیار کریں جس کے باعث سندھ طاس معاہدہ ناقابل عمل ہو سکتا ہے۔“ عالمی بینک کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اگرچہ یہ معاملہ دونوں ممالک کو حل کرنے کا کہا گیا لیکن اس کے باوجود عالمی بینک نے دونوں فریقین کیساتھ رابطوں اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے ایک سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک کے صدر نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات کیلئے این سولیمن کو نمائندے کے طور پر بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”یہ اب بھی دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کریں اور اسے معاہدے کے تحت حل کریں۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت بینک کا ایک باضابطہ کردار ہے اور یہ معاہدہ بینک کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ ایک فریق کے طریقہ کار کو دوسرے پر مقدم ٹھہرائے۔ سندھ طاس معاہدہ 1960ئ دنیا میں ہونے والے معاہدوں میں کامیاب ترین سمجھا جاتا ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمین بارہا کشیدگی کے باعث بھی قائم ہے۔ اس معاہدے کے تحت دریا?ں کے استعمال کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کا میکنیزم بنایا گیا ہے جسے انڈس کمیشن کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس میں دونوں ممالک کی جانب سے ایک ایک کمشنر ہوتا ہے۔ اس معاہدے میں دونوں فریقین کی جانب سے اٹھنے والے سوالات، اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی

      برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

      غزہ میں آکسیجن اسٹیشنز کی مکمل بندش کا خدشہ: وزارتِ صحت

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.