اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی کے مبینہ الزامات پردو رینٹل پاورمقدمات میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بدعنوانی کے دوریفرنس دائر کرنے، پیپرا رولز کی خلاف ورزی اور میسرز پروگیس کے تفصیلی مالی و فنی تجزیہ کے بغیر اثاثوں کی خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے مبینہ الزامات پرسابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹیڈعظیم اقبال صدیقی ، فنڈز میں خردبرد کے مبینہ الزام پر وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی کے خلاف تحقیقات ، نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروںکے خلاف چار انکوائریوں، سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی 2ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور اورعدم ثبوت کی بناءپر رکن قومی اسمبلی سندھ میرمنور علی تالپور،سابق وزیرتعلیم خیبرپختونخوا سردار حسین بابک اور وزارت ریلوے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائریاںبند کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اجلاس میںسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، میسرز ریشما پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ملزمان پراختیارات کے ناجائز استعمال اور وزارت پانی وبجلی کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کو حقائق سے لا علم رکھنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ،میسرز گلف رینٹل پاوراور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ایک اور ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اورناردرن گیس پائپ لائنز کی منظوری کے بغیرٹھیکے دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پیپرا رولز کی خلاف ورزی اور میسرز پروگیس کے تفصیلی مالی و فنی تجزیہ کے بغیر پرو گیس کے اثاثوں کی خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پرسابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹیڈعظیم اقبال صدیقی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا،جس سے قومی خزانے کو 1.174ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ نے ایکسیڈ پرائیویٹ لیمیٹیڈکے سردارحیات محمد خان مندوخیل اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا،ملزمان پر سیدپور ویلج اسلام آباد میں واقع سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 455.7444ملین روپے کا نقصان پہنچا،اجلاس میںوائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ،،ملزمان پر آئی ٹی سازوسامان کی خریداری کیلئے فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا،ایگزیکٹو بورڈ نے پی آئی اے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد مجاز حکام کی اجازت کے بغیر اور خلاف قواعد بھرتیوں کے الزام پر انکوائری کی منظوری دی ،اجلاس میں نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروںکے خلاف چار انکوائریوں کی منظوری دی ،ان میں نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروںکے خلاف میسرز عبداللہ صالح الرجیح اسٹیٹ کے کلاسیفائیڈلون اکاﺅنٹ ،بحرین برانچ میں بار گت ایوی ایشن کمپنی کے اے کلاسیفائیڈلون اکاﺅنٹ کی غیر قانونی ادائیگیوں ،این بی پی بحرین اور نیویارک سٹی برانچ میں 16ملین ڈالر کے سکوک بانڈز کی فروخت اور دارالحکومت ریاض میں نیشنل بنک آف پاکستان کے افسران و اہلکاروں کی خردبر کی الزامات کی انکوائریاں شامل ہیں ،اجلاس میںوائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان علی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ،،ملزمان پر سازوسامان کی خریداری کیلئے مختص فنڈز میں خردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا،اجلاس میں ڈی اے ڈی ڈویژن ضلع شہید بے نظیرآبادکے افسران اور دیگر کے خلاف دوبارہ انکوائری کی منظوری دی گئی ،ملزمان پر اختیارات سے تجاوز اور سرکاری فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو 1860ملین روپے کانقصان پہنچااجلاس میں سیکرٹری خزانہ حکومت بلوچستان کوئٹہ مشتاق رئیسانی اور وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ خالد لانگو کے فرنٹ مین ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کی 2ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی اجلاس میں عدم ثبوت کی بناءپر رکن قومی اسمبلی سندھ میرمنور علی تالپوراور دیگر، سابق وزیرتعلیم خیبرپختونخوا سردار حسین بابک اور وزارت ریلوے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف، انکوائریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو قومی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کراتا ہے انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر شکایت کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق نمٹائیں۔
بریکنگ نیوز
- امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
- کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
- سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
- برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
- پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
- گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
- ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
- ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
- پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
- پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
- جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
- میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
- امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
- پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
- پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
- بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
- آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
- سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
- آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
