قومی سلامتی ….آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے جس میں انہیں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ان کا استقبال کیا جب کہ جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں جنرل باجوہ کو آرمی چیف کو اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایس آئی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے جب کہ قومی سلامتی کے معاملات میں بھی ایجنسی کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پاک فوج کے سربراہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سلامتی میں انٹیلی جنس ایجنسی کے کردار اور جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔

پانامہ کیس ….وزیر اعظم سن لیں ایسا کا م کبھی نہیں ہونے دینگے ….ن لیگ کی قیادت پریشان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ خواجہ آصف اورنوازشریف سن لیں ،ہم پاناماکیس کو نہیں بھولنے دیں گے، اس کیس کے لیے کمیشن کی ضرورت ہی نہیں، کچھ بھی ہوجائے پاناما لیکس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کمیشن بنانے کی ضرورت ہی نہیں اب وقت گزر گیا اب یہ کیس سپریم کورٹ میں ہے اور امید ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بنچ اس کیس کو سنے گا آئندہ کیس کی سماعت نئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوگی، اب ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگی،بنی گالا میں میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف نے وزیراعظم بن کر پیسا بنایا اور باہر بھجوایا،مریم نواز نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے، حکمران تسلیم کرلیں کہ ان کی جائیداد ملک سے باہر ہے۔عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں بیان سیاسی تھا، نوازشریف سے جواب طلب کریں گے ، قوم کو یہ معاملہ نہیں بھولنے دیں گے ،پاناما میں انکشاف کے بعد ان کو یہ جائیداد ماننی پڑی۔انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کیس میں اتنی دلچسپی نہیں لی گئی جتنا قوم اس کیس میں لے رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ پاناما کیس کا جتنا جلدی ممکن ہو فیصلہ ہوجائے،امید کرتے ہیں کہ جنوری کے پہلے ہفتے یہی بینچ اس کیس کو سنے۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری تمام توجہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس پر تھی، اس کیس سے فیصلہ ہوگا کہ کیا طاقتور کے لیے بھی قانون ہے۔

جنید جمشید کے انتقال پر عالمی میڈیا کی خصوصی کوریج۔۔۔

اسلام آباد (این این آئی)اپنی زندگی اسلام کےلئے وقف کردینے والے اسٹار جند جمشید کی ناگہانی موت نے دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کو سوگوار کردیا ہے۔ان کی موت پر دنیا بھر کے معروف اخبارات کی ویب سائٹس نے شہہ سرخیوں میں ان کا ذکر کیا اور ان کی زندگی کا احوال بیان کیاہندوستان ٹائمز نے جنید جمشید کی مختصر زندگی کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ 52 سالہ جنید جمشید تبلیغی جماعت کے نمایاں اور معروف ترین رکن تھے جو کہ تبلیغی سرگرمیوں کے بعد چترال سے واپس آتے ہوئے اپنی اہلیہ کے ساتھ طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔انڈین ایکسپریس نے جنید جمشید کی زندگی کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر انجن میں خرابی کو حادثے کی وجہ کہا گیا مگر اب بھی متعدد سوالات کے جوابات ملنا باقی ہیں، رپورٹ کے مطابق طیارے میں جنید جمشید کی موجودگی کی خبر کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر بہت زیادہ ردعمل سامنے آیا جو ان کی مقبولیت کا ثبوت تھا اور وہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جبکہ پاکستانی سیلیبرٹیز نے بھی اس پر غم کا اظہار کیا۔ٹائمز آف انڈیا نے حویلیاں کے قریب ہونے والے حادثے میں جنید جمشید کے پرملال انتقال پر بولی وڈ کے فنکاروں کا ردعمل رپورٹ کیا جن میں رشی کپور نمایاں تھے جنھوں نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ اس حادثے میں ہم نے جنید جمشید جیسا باکمال شخص کھو دیا اللہ اس پر اپنی رحمت کرے، آمین اسی طرح صوفی چوہدری نے لکھا کہ نوجوانی میں، میں نے اس البم میں حصہ لیا تھا جو میرے استاد بیدو نے ان کے لیے تیار کیا، وہ پاپ آئیکون تھے۔ٹیلی گراف نے جنید جمشید کی زندگی کا پورا احوال اپنی رپورٹ میں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جنید جمشید کون تھے، وہ کیسے پاکستان کے معروف ترین گلوکار بنے اور پھر کس طرح ان کا رجحان مذہب کی جانب ہوگیاجبکہ اس دوران انہیں مشکلات کا بھی سامنا ہوا اور ایک انٹرویو کے نتیجے میں ان پر توہین مذہب کا الزام عائد ہوا جس پر انہوں نے عوام سے معذرت بھی کی۔ڈیلی مررنے لکھا کہ 52 سالہ جنید جمشید ریکارڈنگ آرٹسٹ سے مذہب اور تاجر بنے، کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ¾حادثے کی اطلاع پر برطانیہ میں ان کے چاہنے والوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا نقصان ہے۔دی گارجین نے جنید جمشید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ان کو بھرپور انداز سے خراج تحسین سے پیش کیا گیا، جنید جمشید اسی اور نوے کی دہائی میں گروپ وائٹل سائنز سے مقبول ہے جس کے گانے آج بھی مقبول ہے، بعد میں وہ تبلیغی جماعت کا حصہ بن گئے اور وہ پندرہ روزہ تبلیغی دورے پر چترال میں موجود تھے۔ڈیلی میل نے جنید جمشید کی ابتدائی زندگی کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ جب انہوں نے گلوکاری چھوڑی تو ان کے متعدد پرستار ان کے ناقد بن گئے تاہم جنید جمشید نے اس کی پروا نہیں کی اور موسیقی کے آلات کو حرام سمجھتے ہوئے حمد و نعت پر توجہ دینا شروع کردی۔

سا ت میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بھی شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جن میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ان میں میجر جنرل ندیم رضا، میجر جنرل ہمایوں عزیز، میجر جنرل قاضی اکرام، میجر جنرل نعیم اشرف، میجر جنرل شیر افگن اور میجر جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔میجر جنرل بلال اکبر ڈی جی رینجرز سندھ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جب کہ میجر جنرل ندیم رضا اس وقت پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ ہیں، میجر جنرل ہمایوں عزیز جی ایچ کیو اور میجر جنرل نعیم اشرف این ڈی یو میں تعینات ہیں۔

”اے کائنڈ آف مرڈر“16 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائےگی

نیویارک (این این اائی)تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ مووی ”اے کائنڈ آف مرڈر“ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔ فلم 16 دسمبر کو بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی۔“اس فلم کی کہانی ساٹھ کی دہائی میں نیویارک شہر کے ایک کامیاب ترین آرکیٹکٹ اور ناول نگار ”والٹر اسٹیک ہاو¿س کے گرد گھوم رہی ہے۔ والٹر اپنی بیوی ”کلارا“ سے ناخوش ہوتا ہے تاہم کوئی دوسرااس بات سے فائدہ اٹھا کر ”کلارا“ کو قتل کر کے والٹر پر الزام لگا دیتا ہے۔فلم میں مرکزی کردار پیٹرک ولسن اور جیسیکا بیل نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ہالی وڈ کے نامور اداکار شامل ہیں۔تھرل سے بھرپور یہ فلم16 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

صوبیہ خان کی واپسی ” عاشق کڑیاں دے“میں آج جلوہ گر ہونگی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ صوبیہ خان نے تھیٹر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ واپس آ گئیں ہیں اور آج سے تماثیل تھیٹر کے ڈرامہ” عاشق کڑیاں دے“ میں جلوہ گر ہونگی۔ جس کے ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں اور کاسٹ میں انمول شہزادی، کرینہ جان، ہنی البیلہ، ناصر چنیوٹی اور دیگر شامل ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محبت اےک خوبصورت اور لافانی جذبے کا نام ہے مگر بعض لوگوں نے محبت جےسی انمول نعمت کو بھی اےک کھےل بنالےا ہے ،یہ ضروری نہےں کہ محبت اےک مرد اور عورت کے درمےان ہی ہو سکتی ہے ۔محبت والدےن ، بہن بھائی جےسے مقدس رشتوں سے بھی ہوتی ہے۔ اس کو مرد اور عورت کے نام سے منسوب کرنا ٹھےک نہےں ۔مجھے اپنے گھر والوں سے سب سے زےادہ محبت ہے ۔اےک سوال کے جواب مےں صوبیہ خان نے کہا کہ ابھی شادی کا فےصلہ نہےں کےا جب تقدےر مےں لکھی ہے تو کسی وقت بھی ہوسکتی ہے اور جب بھی شادی کروں گی سب کو بتا کر کروں گی اور اس مےں مےڈےا کے دوستوں کو ضرور دعوت دوں گی ۔

نئی فلموں میں ٹی وی کےساتھ فلمی اداکاروں کو بھی شامل کیا جائے

لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکار ریمبو نے کہا ہے کہ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ نئی فلمیں بنانا ایک اچھی کاوش ہے مگر ان فلموں میں فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹی وی اور فلم کے مزاج میں فرق ہے ، ٹی وی کے اداکار اس طرح فلم میں اداکاری نہیں کر سکتے جس طرح ایک فلمی اداکار فلم میں اداکاری کرتا ہے ۔ ٹی وی کا فنکار فلم میں بھی اسی انداز میں کام کرے گا جس طرح وہ ٹی وی ڈرامہ سیریل میں کام کرتا ہے اگر نئی بننے والی فلموں میں فلم سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کو بھی شامل کر لیا جائے تو اس سے ٹی وی کے اداکار کو بھی فلم کے مزاج کا علم ہو سکے گا ۔

خود کو ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘صرف خود کو ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میںسعدےہ امام نے کہا کہ شادی سے قبل گھروالوں کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی پابندی رہی اور اب میرے شوہر بھی نہیں چاہتے کہ میں فلموں میں کام کروں اور میں اپنے شوہر کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ٹی وی تک ہی محدود رہوں گی حالانکہ مجھے فلموں مےں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہےں ۔

میڈیسن تیار کرنیوالی کمپنیوں کیلئے اہم خبر, وزیراعلیٰ کا حکمنامہ جاری

میڈیسن تیار کرنی

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج لندن سے صوبائی انتظامےہ کو خصوصی ہداےات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ادوےات تےار اورفروخت کرنےوالے موت کے سوداگر ہےںاس لئے اےسے عناصر کے خلاف کرےک ڈاو¿ن تسلسل کےساتھ جاری رکھا جائے ۔مےں اللہ تعالیٰ کے ساتھ عوام کو بھی جوابدہ ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو معےاری ادوےات ملنا ان کا حق ہے اورمےںمعےاری ادوےات کی عوام کو فراہمی ےقےنی بنانے کےلئے ہر حد تک جاو¿ں گا۔انہوںنے کہا کہ جعلی ادوےات تےار کرنےوالے عناصر کے بارے مےں مستند معلومات فراہم کرنےوالے کو 10لاکھ روپے انعام دےا جائے گا۔ صوبے سے جعلی اورغےر معےاری ادوےات کے کاروبارکاخاتمہ کر کے دم لےںگے۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ متعلقہ محکمے جعلی ادوےات کے خاتمے کی ذمہ داری قومی فرض سمجھ کر ادا کرےں۔اچھی کارکردگی دکھانے والے افسروں اورعملے کو بھی نقد انعامات اورتعرےفی سرٹےفکےٹس دےں گے۔انہوںنے کہا کہ جعلی وغےر معےاری ادوےات کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو حکومت کے ساتھ مل جل کر جدو جہد کرنا ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک میں کرپشن فری کلچر کو فروغ دیاہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور نہ ہی کوئی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام لگا سکتا ہے۔ رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور بہتر خدمات کی فراہمی کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے۔پاکستان کی تارےخ مےں پہلی بار ترقےاتی منصوبوں مےں اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے اورپولےس سمےت تمام تر بھرتےاںصرف اورصرف مےرٹ کی بنےاد پرکی گئیں ہےں اورکوئی بھرتی کے شفاف عمل پر انگلی نہےں اٹھاسکتا۔جو لوگ مےرٹ پرآتے ہےں وہی کرپشن سے دور رہتے ہےں اورمےرٹ کی حکمرانی کو ےقےنی بناتے ہےں۔مےرٹ پر بھرتی ہونے والے ہی کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھےنکنے مےں اپنا بھر پور کردارادا کرےں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد بد عنوانی کا عالمی د ن منانے کا مقصد عوام مےں کرپشن کےخلاف شعور بےدار کرنا اور کرپشن کے منفی نتائج سے آگاہ کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر سطح پر شفافےت کو ےقےنی بنانا پاکستان مسلم لےگ(ن) کی اولےن ترجےحات مےں شامل ہے۔ حکومت نے ہر سطح پر شفافیت ومےرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کےلئے موثر اقدامات اٹھائے ہےں اور ان اقدامات کے باعث حکومتی اموراور سروس ڈلیوری میں بہتری آئی ہے اور عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام بڑے ترقیاتی منصوبے شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ موجودہ حکومت کو ےہ کرےڈٹ جاتا ہے کہ کرپشن کا اےک بھی سکےنڈل اس کے دامن پر نہےں۔ انہوں نے کہا کہ معروف امریکی جریدے ”فارن پالیسی“ میں کرپشن، بدعنوانی اور اقربا پروری کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹ اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے قابل ستائش اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر نیک نیتی اور اخلاص کے ساتھ کسی بھی منزل کے حصول کیلئے کام کیا جائے تو کوئی پہاڑ یا سمندر بھی راستے میں حائل نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور ملک تیز رفتاری سے آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، برق رفتاری سے تکمیل اور معیار پنجاب حکومت کی پہچان بن چکا ہے۔ کفایت شعاری کی پالیسی اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی صوبے کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے معاشرتی فرض سے نبردآزما ہونے کے عزم کی تجدید کرنی چاہیئے اور کرپشن و بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تمام طبقات کو حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہیئے۔

مفاد پرست اداکاراﺅں نے فنکار وں کو بد نام کر رکھا ہے

لاہور(شوبزڈیسک)سےنئر اداکارہ لےلیٰ زبےری نے کہا ہے کہ انسان کو ہمےشہ انکساری اور اخلاق سے کام لےنا چاہیے بدقسمتی سے ہمارے ہاں طوطا چشمی کی رواےت پروان چڑھ چکی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مےں نے اےسی اداکاراﺅں کو بھی دےکھا ہے جو اپنی اےک خبر اخبار میں لگوانے کے لئے متعلقہ رپورٹر کو بےسوں فون کےا کرتی تھیں اور جب خدا نے ان کو شہرت اور دولت سے نوازا تو اپنے محسنوں کو فراموش کردےا ۔ لیلیٰ زبیری نے کہاکہ خاندانی اداکارہ کبھی اپنے محسن کو فراموش نہےں کرتی ۔ چند مفاد پرست اداکاراﺅں نے پوری فنکار برادری کو بد نام کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مےں یہ بات ہرفورم پر تسلےم کرتی ہوںکہ مجھے لیلیٰ زبےری بنانے مےں مےڈےا کاسب سے بڑا ہاتھ ہے جس پر مےں ہمےشہ احسان مند رہوں گی ۔