برسبین (اے پی پی) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا نے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت کر نئے سال کا جاندار انداز سے آغاز کیا، ثانیہ اور میٹک سینڈز نے فیصلہ کن معرکے میں مکارووا اور ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں ثانیہ مرزا نے اپنی امریکن جوڑی دار بیتھانی میٹک سینڈز کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایکامکارووا اور ایلینا ویسنینا پر مشتمل روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کا رواں سال پہلا جبکہ مجموعی طور پر 40واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔