سڈنی (اے پی پی) ثانیہ مرزا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے سڈنی اوپن ٹینس ٹورنامنٹا واچیمنز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ ثانیہ اور انکی جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائکوا نے سیمی فائنل راﺅنڈ میں امریکا کی وانیا کینگ اور انکی روسی جوڑی دار یارو سیلاوا شیڈوا کو شکست دی۔ آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل راﺅنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار باربورا سٹرائکوا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی وانیا کینگ اور انکی روسی جوڑی دار یارو سیلاوا شیڈوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ثانیہ مرزا کو فائنل میں تمیا بابوس اور انکی جوڑی دار اناستاسیا پاﺅلیچنکوا کا مقابلہ درپیش ہوگا۔