تازہ تر ین

تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں کی دریافت …. زیارت کرنیوالوں کا تانبا بندھ گیا

جدہ (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت کیا گیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق تاریخی کنویں کی دریافت کا اعلان سیاحت اور قومی ورثے کیلئے سعودی کمیشن نے کیا۔کنویں کی دریافت معمار مسجد پراجیکٹ پر کام کے دوران ہوئی ۔ڈائریکٹر کمیشن محمد العمری کے مطابق کنواں160 سال پرانا بتایا جا رہا ہے ۔کنواں مسجد کی مشرقی دیوار سے تقریبا پانچ میٹردور بنا ہوا ہے جو ایک خاص پتھر المنقبی سے بنا ہوا ہے ۔اس پتھر سے ماضی میں جدہ میں گھر بنائے جاتے تھے ۔کنویں کا قطر دو میٹر کے قریب ہے۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں کنویں سے تاریخی معمار مسجد کو پانی فراہم کیا جاتا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain