Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • کراچی کے قریب کھلے سمندر حادثہ، 2 جہاز ٹکرا گئے
    • حمل کی مسلسل نگرانی کرنے والا الٹراساؤنڈ پیچ متعارف، جسے پہنا بھی جاسکتا ہے
    • گوشت کھانے والوں اور لمبی عمر کے درمیان تعلق پر نئی تحقیق، ماہرین بھی حیران
    • علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ
    • وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کےلیے تیار، اہم خدوخال سامنے آگئے
    • بھارت کے 15 سالہ کرکٹر ویبھوو سوریا ونشی نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا
    • کیا پاکستان کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے؟
    • پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر سے زائد کمی کا امکان
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»انٹر نیشنل»پیرس میں 70ممالک کا اجلاس, سنگین نتائج کی دھمکیاں
    انٹر نیشنل

    پیرس میں 70ممالک کا اجلاس, سنگین نتائج کی دھمکیاں

    Daily KhabrainBy Daily Khabrainجنوری 16, 2017کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس (محسن ظہیر سے)فرانس کے وزیر خارجہ ڑان مارخ ایغو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس (یروشلم) منتقل کیا تو اس کے انتہائی سنگین نتائج نکلیں گے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گزشتہ روز اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات بحال کرنے کی سعی میں ستر ملکوں کے اجلاس کے موقع پر ایک فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا انتخابی وعدہ پورا کرنا آسان نہیں ہو گا۔ایغو نے کہا کہ ‘جب آپ امریکہ کے صدر ہوں تو آپ مختلف مسائل پر یکہ طرفہ اور ڈھٹائی پر مبنی موقف اختیار نہیں کر سکتے۔ آپ کو امن کے لیے زمین ہموار کرنا پڑتی ہے۔’فلسطینی رہنما محمود عباس نے ہفتے کو خبردار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے اسرائیل کو اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے اگر انھوں نے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کیا تو امن کے عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کئی دہائیوں سے چلی آ رہی امریکی پالیسی کے صریحاً برخلاف ہو گا۔ اس امریکی پالیسی کے تحت یروشلم جس کے عرب اکثریت والے مشرقی حصے پر اسرائیل نے سنہ انیس سو اڑسٹھ میں قبضہ کیا تھا اس کی حیثیت کا تعین کیا جانا فلسطینیوں کے ساتھ امن مذاکرات میں کیا جائے گا۔پیرس میں ہونے والی اس بین الاقوامی کانفرس کی علامتی حیثیت ہے لیکن یہ ایک ایسے وقت منعقد ہو رہی ہے جب پانچ دن بعد نو منتخب امریکی صدر جن کا واضح جھکاو¿ اسرائیل کی طرف ہے حلف اٹھانے والے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Daily Khabrain

    Related Posts

    علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    مئی 29, 2026

    امریکی انتظامیہ ٹرمپ کی تصویر والا 250 ڈالر کا نوٹ لانے کی کوششیں کرنے لگی: امریکی اخبار

    مئی 29, 2026

    اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا

    مئی 28, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.