اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہر اقتدار کو ملتان کی تحصیل قرار دیدیا۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے اسلام آباد کو ملتان کی تحصیل قرار دیدیا۔ یہ انکشاف ہوا جب نادرا نے باغ آزاد کشمیر کے شہری عبدالحمید کے شناختی کارڈ کی تجدید کی۔عبدالحمید نامی شہری نے بیرون ملک جانے کے لیے باغ آزاد کشمیر نادرا کے دفتر میں اوورسیز کارڈ بنانے کے لیے درخواست دی۔نادرا نے کارڈ بنایا تو اس میں اس نے عارضی پتہ اسلام آباد جبکہ مستقل پتہ آزاد کشمیر باغ کا لکھوایا مگر کارڈ بن کر آیا تو اس میں عارضی پتے میں اسلام آباد کو ملتان کا حصہ قرار دیدیاگیا۔
