تازہ تر ین

ن لیگ کے غبارے سے ہوا نکل گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے دسواں یوٹرن لیا ہے۔ جو یہ تھا کہ وزیراعظم کو استثنیٰ دیا جائے۔ پہلے کہتے تھے کہ ہمارے دامن صاف ہیں کسی استثنیٰ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب دامن پر چھینٹے نظر آرہے ہیں اس لئے استثنیٰ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ یہ رعایت مانگی جارہی ہے کہ پارلیمنٹ میں جو جھوٹ بولا گیا اسے جھوٹ نہ سمجھا جائے گویا پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جھوٹ بولنا جائز ہے۔ ن لیگ کے دلائل کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اس لیے اب استثنیٰ مانگنے پر آگئے ہیں لیگی رہنما سپریم کورٹ سے زبانی حملوں پر آگئے ہیں اب دیکھنا ہے کہ کب براہ راست حملہ آور ہوتے ہیں حکومتی نمائندوں کے موقف مضحکہ خیز ہے کہ وزیراعظم سے سوال نہیں کیا جاسکتا۔ جب دلائل ختم ہوجائیں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں۔ دوستوں کو مشورہ دوں گا اب سپریم کورٹ میں لیگی رہنماﺅں سے دور ہی کھڑے ہوں کیا یہ کب مکے مارنے شروع کردیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ مریم نواز کی زیر کفالت تھیں اور اب بھی ہیں ابھی تو ان کی زراعت کے 4سالوں میں بنائے گئے اتنے اثاثے سامنے آئینگے جتنے اس ملک کے کسانوں نے 70سال میں نہ بنائے ہونگے۔ افسوس کی بات ہے کہ جن اداروں کا کام لوٹ کھسوٹ نظر رکھنا تھا وہ تو حکمران خاندان کی گود میں سر رکھے سو رہے ہیں دنیا کے جس براعظم میں چلے جائیں شریف فیملی کے اثاثے ملیں گے۔ ملک کے سارے ادارے فیل ہوچکے ہیں اب صرف ایک ہی ادارہ باقی رہ گیا ہے جو سپریم کورٹ ہے وہاں سے انصاف پر مبنیٰ فیصلہ آنا چاہیے۔ وزیراعظم نوازشریف نے تو رکن پارلیمنٹ کے حلف کے علاوہ ایک اور حلف بھی اٹھارکھا ہے جو صرف ریاست کا سربراہ یا چیف جسٹس اٹھاتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain