تازہ تر ین

اوبامہ کے جانے سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ….

کراچی (آن لائن)عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کے امریکی اٹارنی اسٹیفن ایف ڈاﺅنز اور کیتھی مینلے نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا سنہری اور تاریخی موقع ضائع نہ کرے۔ اٹارنی اسٹیفن ایف ڈاﺅنزکا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایک سال بعد پاکستان میں الیکشن سے قبل شکیل آفریدی کے بدلے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی تجویز زیر غور ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ عافیہ کی واپسی میں دیر کرنا بہت غلط اور بری تجویز ہے۔کیونکہ ہمیں نہیں پتہ کہ ٹرمپ انتظامیہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر پاکستانی حکومت باضابطہ طور پر عافیہ کی رہائی کا خط لکھیں تو صدر اوبامہ مثبت جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پلیز اس موقع کو ضائع نہ کریں۔ڈاکٹر عافیہ کی امریکی اٹارنی کیتھی مینلے کا کہنا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس اور دکھ ہے کہ حکومت پاکستان ایک سنہری اور تاریخی موقع ضائع کررہی ہے۔صدر اوبامہ حکومت چھوڑتے وقت عافیہ کو بآسانی بغیر کسی سیاسی مضمرات کے رہا کرسکتے ہیں۔ مگر افسوس پاکستانی حکومت نے ایک مرتبہ بھی اپنی قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے باضابطہ درخواست نہیں دی۔ابھی بھی امید کی ایک کرن ہے اور عافیہ کی رہائی ممکن ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ پلیز اس نادر موقع کو ضائع نہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain