Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • روبوٹ نے دوڑ میں یوسین بولٹ کو بھی مات دے دی، نیا ریکارڈ قائم
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں 3ماہ کیلئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ, بڑی خبر

    By Daily Khabrainجنوری 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمدخاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 2008سے لے کر اب تک فروغ تعلیم کیلئے ریکارڈ فنڈز مہیا کئے ہیں۔گزشتہ آٹھ سالوں میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں 400گنا اضافہ کے ساتھ محکمہ سکول ایجوکیشن کا تعلیمی بجٹ 62ارب روپے سے بڑھا کر 315ارب روپے کر دےا گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ امتحانات کے بہترین نتائج کیلئے صوبہ میں تین ماہ کیلئے ایگزیمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت طالبعلموں کو اضافی لیکچرز بھی دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا یا جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دنیا ہماری تعلیمی پالیسیوں کو فالو کرے گی۔یہ بات انہوں نے آج یہاں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیررانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ معاشرے میں تمام بچوں کو یکساں تعلیمی وسائل کی فراہمی ہمارا عزم ہے تا کہ کوئی بچہ غربت کی بنا پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔ اس طرح علم کا اجالا گھر گھر پھیلے گا اور تعلیم کے نور سے پورا ملک منور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے24گھنٹے میں ازالے کےلئے پنجاب بھر میں کمپلینٹ سیل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اسی طرح سکول ایجوکیشن کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کیلئے سنگاپور ، ملائشیا اور سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے تعلیمی ماڈلز سے استفادہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ کو ان کا با عزت مقام دلوائے گی کیونکہ ہمارے استاد اکیسویں صدی کے چینج میکر ہیں جو ملک کو تعلیم یافتہ قیادت مہیا کرتے ہیں۔ اس حوالے سے اساتذہ کے سکیلز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹیچرز فاﺅنڈیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تا کہ قرضوں کے حصول سمیت دیگر معاملا ت میں انہیں کسی مشکل سامنا نہ کرنا پڑے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے پچاس ارب روپے کی لاگت سے سکولوں کی بہتری کے ایر مربوط پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے تحت 2018ءتک صوبے سکولوں کی مخدوش عمارات کی بحالی، پرائمری سکولوں میں چھتیس ہزار نئے کلاس رومز کی تعمیر اورعدم دستیاب سہولتوںکی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات بشمول چار دیواری ، ٹوائلٹس ،بجلی، پینے کا صاف پانی اور فرنیچر وغیرہ کی دستیابی کی شرح 69فیصد سے بڑھ کر 95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ان سہولیات کی فراہمی پر 30ارب روپے لاگت آئی ہے ۔ صوبائی وزیر نے اعلان کیا کہ2018ءتک 5سال سے 9سال تک کا ہر بچہ سکول میں ہو گاصوبائی وزےر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتاےا کہ سکولوں میں چھوٹے بچوں کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کیلئے مارچ 2018ءتک 10ہزار سرکاری سکولوں میں ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مراکز اور کوالیفائیڈ اساتذہ مہیا کیے جائیں گے۔اس منصوبے کے تحت ایک ہزار دو سو پچیس پرائمری سکولوں میںابتدائے بچپن کی تعلیم کے مراکز تیارکئے جا چکے ہیں۔ اس منسوبے کی بدولت 100فیصد شرح داخلہ کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتاےا کہ سکول جانے کی عمر کے سو فےصد بچوں کے داخلے اور ڈراپ آﺅٹ روکنے کےلئے تعلےمی اداروں مےںپری نرسری کلاسزکا آغازجلد کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے چار منتخب اضلاع مےں”سکول فیڈنگ پروگرام“ کے تحت طالبعلموں کو سکول مےں اےک وقت کا کھانا فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔مزید براںجنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع میں سیکنڈری سکولز کی سطح تک بچیوں کی تعلیم کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے چھٹی سے دسویں جماعت کی بچیوں کیلئے ماہانہ وظیفے کی رقم دو سو روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔ اس پروگرام سے ان اضلاع کی تقریباً چار لاکھ بچیاں مستفید ہو ں گی صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے مزید کہا کہ طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوںکو جدیدتدریسی ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہاہے۔ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں طالبعلموں کو ٹیبلیٹ کمپیوٹرزپر تعلیم دی جا رہی ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں سمارٹ ڈیجیٹل بورڈ،سمارٹ لیبز، ٹیبلٹس اورملٹی میڈیا کلاس رومزمہیا کیے جا رہے ہیں۔ ان جدیدتدریسی آلات کی بدولت طالبعلموں کی تعلیمی کارکردگی میں مزید نکھار آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 2ہزار سرکاری سکولوں میں ٹیبلٹس اور سمارٹ بورڈ نصب کئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا ک ہحکومت نے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ کر دیا ہے ۔پنجاب بھر میں بھٹہ مزدورں کے ہزاروں بچے وبچیوں ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ جبکہ داخلے کے وقت 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر پنجاب ایجوکیشن ریفارمز روڈمیپ کے تحت سکولوں میں طالبعلموں کی شرح حاضری 79فیصد سے بڑھ کر 90فیصد اور اساتذہ کی حاضری 80فیصد سے 93فیصدتک پہنچ چکی ہے، جبکہ سکولوں کی مانیٹرنگ پر مامور سپروائزری آفیسرز کے دوروں شرح 57فیصد سے بڑھ کر 96فیصد تک پہنچ گئی ہے۔پنجاب بھرکے مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن اسسٹنٹس کی بہتر کارکردگی کےلئے ان میں 1068نئی ہنڈا 125موٹر سائیکلز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرزبھی تقسیم کئے گئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں شہباز شریف جیسے مخلص قائد ملے ہیں جو ہونہار طلبا و طالبات کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔یہ انہی کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)2018ءکے انتخابات میں کامیابی کے بعدسکول ایجوکیشن میں مزید انقلابی اصلاحات متعارف کروائے گی اور ہم پنجاب کو ماڈل تعلیمی صوبہ بنا کر دم لیں گے

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.