Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دہشتگردوں کو کامیابی چھیننے نہیں دینگے, پاراچنار کیلئے آرمی چیف کا بڑا اعلان

    By Daily Khabrainجنوری 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    qamar
    qamar
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (این این آئی‘ آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی صوبائی، لسانی یا کسی دیگر امتیاز کے بغیر ہم سب کا ہے، عوام کی مدد سے علاقہ میں استحکام حاصل کرلیا، دہشتگرد اس کامیابی کو ڈی ریل نہیں کر سکتے، دہشتگردی کے مقابلے کیلئے قبائلی بھائیوں کا تعاون اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو پارا چنار کرم ایجنسی اور پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پارا چنار دھماکے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایجنسی ہسپتال کا دورہ کیا اور دھماکے کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے قبائلی بھائیوں کی حمایت کو سراہا اور امن کیلئے انکی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی بھائیوں کی مدد سے آرمی‘ ایف سی اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر ادارے علاقہ میں استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور دہشتگرد اس کامیابی کو ڈی ریل نہیں کر سکیں گے۔ آرمی چیف نے قبائلی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے بھی انکی کوششوں کو سراہا جو قومی سالمیت کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذہبی‘ صوبائی‘ قبائلی‘ لسانی‘ نسلی‘ فرقہ ورانہ یا کسی دوسرے امتیاز کے بغیر ہم سب کا ہے۔ عوام کے مطالبے پر آرمی چیف نے پارا چنار میں معیاری تعلیم کیلئے آرمی پبلک سکول کے قیام کا اعلان کیا۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے سربراہ کا انکا درد بٹانے اور آرمی پبلک سکول کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اور پارا چنار دھماکے کے شدید زخمیوں کی خیریت دریافت کی جنہیں آرمی کے ہیلی کاپٹرز اور گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں پارا چنار آمد پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کیا ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.