لاہور(نیوز ایجنسیاں) انڈین ٹینس ثانہ مرزا نے پاکستانی سٹار بلے باز شعیب ملک کےساتھ اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ انڈین نجی ٹیلی ویژن کے مشہور کافی ون کرن میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہ ہے کہ ہم دونوں اکثر ایک دوسرے سے دور رہتے ہیں۔ ثانیہ نے کہا کہ ان کے والد اکثر مذاق کرتے ہیں کہ میری والدہ سے ان کی 31 سالہ رفاقت کا راز بھی ٹینس ہی ہے۔ کچھ عرصہ قبل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی ہو چکی ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی ہے تاہم اب ثانیہ نے موضوع پر کھل کر بات کرکے ان افواہوں کو ہی رد کر دیا ہے۔ ثانیہ سے جب شادی سے قبل بالی ووڈ ایکٹر شاہد کپور کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس کو بہت دیر ہو چکی ہے، اب مجھے کچھ یاد نہیں، ان کا کبھی کسی اداکار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رہا۔
