تازہ تر ین

خواب میں سیاہ ناک دیکھنا کیسا؟

خواب میں ناک کا دیکھنا ان لوگوں پر دلیل ہے جن کی انسان ذمہ داری اٹھاتا ہے جیسے مال، اولاد، والد، بھائی، شریک، بیوی اور معاملہ کرنے والا وغیرہ۔خواب میں جس کا ناک اچھا اور خوبصورت ہوا ہے تو یہ مذکورہ افراد کے حسن حالت کی دلیل ہے اور خواب میں ناک کا سیاہ ہونا ذلت و رسوائی اور مغلوب ہونے کی دلیل ہے۔ جیسا کہ خواب میں خوشبو کا سونگنا بلند مرتبہ ہونے اور پاکیزہ دل ہونے کی دلیل ہوا کرتا ہے اور خواب میں ناکوں کا زیادہ ہونا راحت پانے اور اولاد و تبعین پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا ناک لوہے کا یا سونے کا ہو گیا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ کوئی جرم کرے گا جس کی وجہ سے اسے کوئی آفت و مصیبت پہنچے گی۔ اس لئے کہ مجرموں کے ناک کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ اگر خواب دیکھنے والا تاجر ہوا اور یہ دیکھے کہ اس کا ناک سونے کا یا چاندی کا ہو گیا ہے تو یہ کثیر تجارتی نفع اور مقام و مرتبہ کی دلیل ہے اور بعض اوقات ناک کا دیکھنا ان خبروں پر دلیل ہوتا جو انسان کو کسی قاصد کی زبانی پہنچتی ہیں اور کبھی ناک کا خواب میں دیکھنا اس جاسوس کی علامت ہوتا ہے جو ایسی خبریں لاتا ہے جس پر کوئی دوسرا مطلع اور واقف نہیں ہوتا اور کبھی خواب میں ناک کا دیکھنا شرمگاہ سے نکلنے والی نجاست پر دلیل ہوتا ہے اور بسا اوقات ناک کا دیکھنا لوہار کی دھونکنی یا اس پھنکنی پر دلیل ہوتا ہے جس سے اس کا سامان معیشت وابستہ ہوتا ہے۔ جو دیکھے کہ اس کی پھنکنیاں خراب ہوئی ہیں تو اس کے ناک کو کوئی مرض لاحق ہو گا اور خواب میں جو مﺅذن یا قاری یا گانا گانے والا یہ دیکھے کہ اس کی ناک جڑ سے اکھڑ گئی ہے یا ایسی بند ہو گئی ہے کہ کوئی ہوا وہ ناک سے نہیں سونگھ سکتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اسے اس کام سے راحت نہیں ملے گی یا دشوار ہوگی۔اس لئے کہ ناک سانس کے باہر نکالنے پر مدد گار ہوتا ہے اور کبھی کان کا دیکھنا گھاس اور مٹی والی چٹانوں اور ٹیلیوں پر دلیل ہوتا ہے اور کبھی ناک کا دیکھنا مرض کے لئے کشادگی پر دلیل ہوتا ہے اور کبھی حماقت ، تکبر اور مذمت کی دلیل ہوتا ہے اور خواب میں جس کا ناک تکبر کے طور پر سکڑ گیا ہو یا ٹیڑھا ہو گیا ہو تو یہ ذلت وحماقت کی دلیل ہے۔ جو خوب میں دیکھے کہ اس کا ناک کٹا ہوا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے اسے ایسی مصیبت پہنچے گی جس میں اس کی رسوائی ہو گی اور اگر عورت حاملہ ہو تو یہ خواب اس کی یا اس کے بچہ کی موت کی علامت ہے۔ جو دیکھے کہ اس کی نکسیر پھوٹی ہے اور خون اس کے کپڑوں کو لگا ہے تو یہ مال حرام کی علامت ہے جسے وہ حاصل کرے گا اور اگر خون سخت تھا تو یہ بچہ کی علامت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ ناک میں نکیل یا چھلا وغیرہ ڈالنا اس کے صاحب کی وفات پر علامت ہے اور بعض کہتے ہیں کہ جو خواب میں دیکھے کہ اس کے دو ناک ہیں تو اس کو دو بچے عطا ہوں گے یا اس کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی لغو کر دے گی یا اس کے اور اسکے گھر والوں کے درمیان اختلاف ہو گا اور جو شخص دیکھے کہ اس کا ناک کٹا ہوا ہے، اگر وہ مریض ہے تو وہ وفات پائے گا اور اگر تندرست ہے تو یہ خواب اس کے مفلس ہونے اور حالت کے بدلنے پر دلیل ہے اور بعض کہتے ہیں کہ ناک انسان کی قرابت( رشتہ داری) کی علامت ہے ۔جو دیکھے کہ گویا اس کا ناک ہی نہیں ہے تو اس پر رحم نہیں ہو گا اگر خواب میں اچھی خوشبو سونگھی ہے تو یہ خوشی کے حاصل ہونے کی دلیل ہے اور اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو کوئی بچہ جنے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain