Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی، انمول پنکی کے بھائی کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
    • خیبرپختونخوا؛ ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل شہید ہوگئے
    • اداکارہ کومل عزیز کے وزن اضافے پرسوشل میڈیا پر تبصرے
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاک فوج نے افغان سرحد پر توپیں لگا دیں …. آرمی چیف کا بڑا اعلان

    By Daily Khabrainفروری 21, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چمن، پشاور، خیبرایجنسی، راولپنڈی (نمائندگان خبریں، بیورورپورٹ) پاک افغان بارڈر پر بھاری توپ خانہ تعینات کردیا گیا، ایف سی نے امن وامان کے پیش نظر مزید اضافی پوسٹیں قائم کرکے اہلکار تعینات کردیئے جبکہ باب دوستی چوتھے روز بھی آمد و رفت اور نقل و حرکت کے لئے بند رہا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بھاری توپ خانہ تعینات کردیا گیا ہے تاکہ ممکنہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کا مﺅثر جواب دیا جاسکے، ذرائع کے مطابق بارڈر پر سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں تاکہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کیخلاف مﺅثر کارروائی ہو سکے ۔اس کے علاوہ ایف سی نے امن وامان کے پیش نظر باب دوستی پر مزید پوسٹیں قائم کرکے اہلکار کی تعداد کو بڑھا دیا ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق یہ انتظامات پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی اٹھنے والی لہر کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ دفاعی ماہر بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی نے کہا ہے کہ یہ پاک فوج کا بہت اچھا اقدام ہے اس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر بہت طویل ہے اور اس کے ایک ایک انچ کی سیکیورٹی کرنا مشکل ہے ،ایسی صورتحال میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی سخت کر کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے۔ راولپنڈی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ نے خیبرایجنسی میں لوئے شلمان کا دورہ کیا، کور کمانڈر کو موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ نے خیبرایجنسی میں لوئے شلمان کا دورہ کیا، کور کمانڈر کو موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر پشاور نے اگلے مورچوں پر تعینات نوجوانوں سے ملاقات کی۔کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ کا جوانوں کی آپریشنل کارکردگی اور حوصلے پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں اور ہرقسم کی غیر قانونی نقل وحرکت روکی جائے، پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ مشترکہ دشمنوں سے مقابلے کےلئے ہے، دہشت گرد کسی رنگ ونسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ مشترکہ دشمنوں سے مقابلے کےلئے ہے۔ دہشت گرد کسی رنگ ونسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں۔ پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کوشش جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موثر سرحدی نظام کےلئے مربوط رابطوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی نظام کےلئے افغان سیکیورٹی فورسز سے تعاون کیا جائے۔ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں اور ہر قسم کی غیر قانونی نقل وحرکت روکی جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیز کوششوں کےلئے باہمی تعاون کی تجویز دی گئی تھیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.