تازہ تر ین

جو ولفریڈ سونگا نے روٹرڈیم ٹینس اوپن کاٹائٹل نام کرلیا

روٹرڈیم (اے پی پی) فرانس کے نامور ٹینس سٹار جوولفریڈ سونگا نے روٹرڈیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔جو ویلفرائیڈ سونگا نے بیجلیئم کے گوفن کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتا۔ اس سے قبل ایونٹ کے فاتح نے پہلے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے پیری ہربرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain