تازہ تر ین

چارسدہ میں عدالت کے گیٹ کے قریب یکے بعد دیگرے 3 دھماکے

خیبرپختونخواہ (ویب ڈیسک) میں چار سدہ کے ضلع کچہری تنگی بازار میں واقع کچہری کے باہر3 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق اور12 زخمی ہوئے ہیں۔ ۔اطلاعات کے مطابق تین دہشت گردوں نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔ڈی پی او سہیل خالد نے  بتایا کہ دہشت گرد بڑی کاکروائی کرنا چاہتے تھے۔تینوں خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے خود کو اڑالیا جبکہ باقی دو کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے تنگی بازارپہنچ کر سیکورٹی سنبھال لی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ابھی کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زخمیوں کو تنگی کے لیڈی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ کردیا  گیاہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔بم ڈسپوزل اسکوائڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے، شواہد اکھٹے کیئے جا رہے ہیں۔ ایف سی کو طلب کر لیا گیا ہے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain