تازہ تر ین

شیخ رشید بھی ”جوتا کلب“ کے ممبر بن گئے۔۔۔

لاہور( این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے بذریعہ ٹرین راولپنڈی سے لاہور آنے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر معمر شہری نے جوتا پھینک دیا، میڈیا اور کارکنوں کا رش ہونے کے باعث جوتا شیخ رشید کو نہ لگ سکا ،ریلوے پولیس نے شہری کو حراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو ختم کرنے کے بعد جیسے ہی روانہ ہونے لگے تو اسی اثناءمیں ایک معمر شہری نے ان پر جوتا پھینک دیا تاہم میڈیا اور کارکنوں کا رش ہونے کے باعث جوتا شیخ رشید کو نہ لگ سکا ۔ ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے جوتا پھینکنے والے شہری کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔ شیخ رشید پر جوتا پھینکنے والے معمر شہری کی شناخت فقیر محمد عرف بابا لکھ پتی کے نام سے ہوئی ہے جس نے موقف اپنایا کہ سیاسی مخالفت کی بناءپر شیخ رشید پر جوتا پھینکا۔ تفصیلات کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ گئے جہاں ان کااستقبال ڈ ی ایس ریلوے نے خواجہ رفیق کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ دیتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید کا لاہور آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ :قوم نے بلایا ہے پاکستان کے وقار کا مسئلہ ہے،ہمارے اختلافات نواز شریف کیساتھ ہیں قوم کیساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کسی کے باپ کا نہیں او ر نہ سٹیڈیم کسی کے باپ کا ہے ،لاہور پاکستان کا دل ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain