جدہ(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ریسرچرز نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جو چوری ہونے والے سمارٹ فونز کو خودکار طریقے سے تباہ کر دے گی۔ریسرچرز کی جانب سے ایجاد کردہ ٹیکنالوجی فورا کام کرتی ہے اور جیسے ہی کوئی فون چوری ہوتا ہے تو چند منٹوں میں ہی یہ فون کو تباہ کر دیتی ہے جس کے باعث موبائل میں موجود قیمتی ڈیٹا چوری ہونے کا خدشہ بھی ختم ہو جاتا ہے اور چور کا فون کو بیچ کر پیسے کمانے کا منصوبہ بھی ناکام ہو جاتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے تحت کسی بھی لیپ ٹاپ، کمپیوٹر اور موبائل فون میں پھیلنے والا پولیمر لگایا جاتا ہے جسے جی پی ایس یا پھر پاس ورڈ سے محفوظ رہنے والی ایپلی کیشن کے ذریعے ایکٹو کیا جا سکتا ہے۔ یہ پولیمر 90 مائیکرو میٹر سے زیادہ موٹی اور 0.1 مائیکرو میٹر سے کم چپ کو باآسانی تباہ کر سکتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کا مقصد انٹیلی جنس کمیونٹی، کارپوریشنز، بینک، سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشنز اور کولیکٹرز سمیت ایسے افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو انتہائی قیمتی ڈیٹا موبائل فون میں رکھتے ہیں۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں استعمال ہونے والا پولیمر کسی بھی سمارٹ فون میں لگا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کا میکنیزم ہیٹر الیکٹروڈز کا استعمال کرتے ہوئے سمارٹ فون کی بیٹری سے توانائی حاصل کرتا ہے اور پولیمر کو ایکٹو کر دیتا ہے۔ یہ پولیمر 80 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہننے پر اصل حجم سے 7 گنا تک پھیل جاتا ہے۔ چونکہ اب زیادہ تر سمارٹ فونز ایسی بیٹریوں کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں جنہیں فون کھولے بغیر نکالا نہیں جا سکتا، اس لئے الیکٹروڈز اور بیٹری کے درمیان کنکشن ختم کرنا بھی تقریبا ناممکن ہی ہے۔یہ ٹیکنالوجی انتہائی سستی بھی ہے اور خود کو تباہ کر دینے والا ایک میکنیزم تقریبا 15 ڈالر کا ہو گا جبکہ اسے پرانے لیپ ٹاپس یا سمارٹ فونز میں بھی لگایا جا سکے گا۔
بریکنگ نیوز
- زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
- اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
- چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
- صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
- 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
- چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
- کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
- وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
- کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
- راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
- پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
- 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
- خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
- پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
- ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
- ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
- غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
- 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
