تازہ تر ین

پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد….انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی آمد

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ سے زمبابوے کے وزیر کھیل نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان بدھ کے روز یہاں ہونے والی ملاقات میں زمبابوے کے وزیر کھیل نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لئے بہتر سکیورٹی انتظامات پر حکومت کو مبارک باد دی ۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی جانب سے نہ صرف زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کو باضابطہ پاکستان آنے کی دعوت دی گئی بلکہ اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ پی ایس ایل فائنل کے انعقاد اور اس کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہنے پر زمبابوے کے وزیر کا شکریہ ادا کیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain