تازہ تر ین

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف انوکھا پلان ۔۔ ہیڈ کوچ کے انکشاف سے ہل چل مچ گئی

لاہور(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشز ہمارے لیے ہوم گراو¿نڈ جیسی ہیں، تینوں ون ڈے میچز گیانا میں ہیں،گرین شرٹس کو کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی،کیریبیئنز جزائر میں اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے اور ہمارے پاس ان معرکوں کیلئے موثر ہتھیار موجود ہیں، بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کی کنڈیشنز بالکل مختلف ہوں گی لیکن بہترین کرکٹرز کے پول کی مدد سے اپنا گیم پلان تشکیل دے کر اچھا پرفارم کرسکتے ہیں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں 31 کھلاڑی شریک ہیں، ان کی 2ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ کھیلیں گے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے سکواڈ تشکیل دیا جائے گا،کیمپ میں کرکٹرز کی فٹنس، فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ میں بہتری اور کارکردگی میں تسلسل لانے کیلئے کام ہورہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain