اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جاوید لطیف اکیلے بیٹھ کر اپنی مونچھوں کو تاﺅ دیتے رہے ۔ سوموار کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید کے خلاف نازیبا الزامات عائد کرنے والے لیگی رکن اسمبلی جاوید لطیف اجلاس کے دوران اکیلے بیٹھے اپنی مونچھوں کو تاﺅ دینے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن بنچوں کی جانب دیکھتے رہے تاہم لیگی اراکین کی اکثریت اسے نطر انداز کرتی رہی۔