تازہ تر ین

حکومت پنجاب کے زیر اہتمام ”میلہ بہاراں“ اختتام پزیر

لاہور(کلچرل رپورٹر)محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب اور”پِلاک“کے زیر اہتمام سات روزہ ”میلہ بہاراں“ اختتام پزیرہوگیا ہے جس کے آخری روزہدایتکار سید نور کی مشہور فلم ”چوڑیاں“ دکھائی گئی جہاں سید نور اور موسیقار ذوالفقار عطرے نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اورفلم سے متعلق اپنی یادیں تازہ کی۔ سید نور نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ نے عام لوگوں کی تفریح کے لیے جس طرح ایک خوبصورت میلے کا اہتمام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ گورنمنٹ پنجابی فلم کی ریلیز کے حوالے سے سینماو¿ں میں نمائش کے لیے کوٹہ مخصوص کرے تا کہ پنجابی فلم دوبارہ پروان چڑھ سکے۔ ذوالفقار عطرے نے اس فلم کی موسیقی کو اپنی یادگار دھنیں قرار دیا۔ میوزیکل شو میں ثمینہ ملک، عنایت بیلی، سجاد بری، بہاولنگر سے جاوید کرشن لال، نفیسہ بیگم اور گوجرانوالہ کے احمد نواز رندنے فوک میوزک اور گانے پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain