لاہور (نیٹ نیوز) خواتین کو میک اپ کرنے کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ ظاہر ہے اچھا دکھنے کیلئے وقت تو لگانا پڑتا ہے لیکن بعض خواتین وقت ضائع کرنے کے باوجود میک اپ اچھا نہیں کرتیں، انہی خواتین کیلئے بیوٹی برانڈ سفورا نے ورچوئل آرٹسٹ نامی ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے جو آپ کہ بتاتی ہے کہ میک اپ کس طرح کرنا ہے۔ سفورا اپنی ایپ کی بدولت میک اپ سے متعلق مشکلات کا مکمل خاتمہ کر کے اس کو لوگوں اور بالخصوص خواتین کیلئے انتہائی آسان بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ یہ ایپ آپ کو نہ صرف میک اپ سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ خوبصورت سے انتہائی خوبصورت بننے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس ایپ کی سب سے اہم اورخاص بات یہ ہے کہ بہترین میک اپ کیلئے سامان کی خریداری کے وقت آپ اس کا استعمال بازار میں بھی کر سکتے ہیں۔