Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران پر نئی جارحیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیں گے: ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری
    • حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ
    • روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
    • جب تک 1967 سے پہلے کی فلسطینی ریاست نہیں بن جاتی، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکہ میں اعلان
    • محرم الحرام کے چاند سے متعلق رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کر دی
    • گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار
    • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
    • نیتن ہاہو نے اسرائیلی فوج کو لبنان میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی
    • امریکا: روٹی خریدنے کیلئے نکلے شخص کی قسمت چمک اٹھی
    • پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی
    • بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟
    • خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا
    • کراچی پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں سعد رفیق کا اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
    • سعودی عرب نے نئے عمرہ سیزن کے لیے ویزا درخواستوں کا آغاز کر دیا
    • ایران نے یقین دہانی کرائی وہ ایٹمی ہتھیار نہیں خریدے گا، امریکی صدر
    • عرفات منہاس کا پہلے ہی میچ میں 5 وکٹیں لیکر 42 سال پر انار یکارڈ توڑ دیا
    • حج مشکل نہیں تھا، حج کے دوران سیلفیوں نے تھکا دیا: وسیم اکرم
    • بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر
    • ایسی کینسر ویکسین تیار جو مریضوں کی رسولی کو مکمل طور پر ختم کر دیتی ہے
    • معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اردو عربی میں ماسٹر ڈگری ہولڈر عظیم قوال

    By Daily Khabrainاپریل 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    …عزیز  میاں قوال
    پرائیڈ ا آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کا 75 واں یوم پیدائش منایا گیاعزیز میاں قوال کا شمارپاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میںہوتا ہے۔سترہ اپریل 1942 کو بھارتی شہر دہلی میں پیدا ہونے والے عزیز میاں قوال کو بچپن سے ہی قوالی شوق تھا۔
    ان کا اصل نام عبدا لعزیز تھا۔ "میاں” ان کا تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے، جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔ انہوں نے اپنے فنی دور کا آغاز "عزیز میاں میرٹھی” کی حیثیت سے کیا۔ میرٹھی کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد عزیز میاں نے بھارت کے شہر میرٹھ سے اپنے وطن کی طرف ہجرت کی تھی۔
    عزیز میاں قوال نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے عربی ، فارسی ادب اور اردو ادب میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں۔انھوں نے استاد عبدالوحید سے فن قوالی سیکھا اور مختصر عرصہ میں دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ہوگئے
    قوالی کو عزیز میاں قوال نے ایک نئی جدت سے روشناس کروایا۔عزیز میاں قوال اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے اور ان کی موسیقی بھی ترتیب دیتے تھے۔جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔انہیں اپنے ابتدائی دور میں "فوجی قوال”
    کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی سٹیج کی بیشتر قوالیاں فوجی بیرکوں میں فوجی جوانوں کےلئے تھیں۔ شاید اسی وجہ سے ان کی قوالیوں میں ایک فوجی رنگ بھی نظر آتا ہے۔ ان کی آواز بارعب اور طاقتور تھی۔ لیکن ان کی کامیابی کا راز صرف ان کی آواز نہیں تھی۔ عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے، جو اکثر اپنے لیے شاعری خود کرتے تھے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے اردو اور عربی میں ایم اے کیااوراستاد عبدالوحید سے فنِ قوالی سیکھی۔ان کی پرفارمنس کے دوران سامعین ان کے کلام کے جادو میں اسے مسحور ہو جاتے تھے کہ انہیںوقت کے گزرنے کا معلوم نہیں ہوتا تھا۔ انکی قوالیوں میں فلسفے کا ایک الگ رنگ ڈھنگ تھا جو ان کی قوالی ایک بار سن لیتا تھا وہ ان کا دلدادہ ہو جاتاتھا۔ جس کے باعث نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی ان کے مداحوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہیں۔ مختلف قسم کے معمولی الزامات پر انہیں کئی دفعہ گرفتار
    کیا گیا لیکن بعدازاں بری کر دیا گیا۔عزیز میاں کی قوالیوں میں زیادہ توجہ کورس گائیکی پر دی جاتی تھی جس کا مقصد قوالی کے بنیادی نکتہ پر زور دینا تھا۔ عزیز میاں کو شاعری پڑھنے میں کچھ ایسی مہارت حاصل تھی جو سامعین پر گہرا اثر چھوڑ جاتی تھی۔ ان کی بیشتر قوالیاں دینی رنگ لیے ہوئے تھیں گو کہ انہوں نے رومانی رنگ میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔ عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیاں "میں شرابی میں شرابی” (یا "تیری صورت”) اور "اللہ ہی
    جانے کون بشر ہے” شامل ہیں۔
    عزیز میاں کو اپنی قوالیوں میں دینی اور صوفی مسائل پر بحث کرنے میں مہارت حاصل تھی۔ وہ براہ راست خدا سے ہم کلام ہوتے اور اشرف المخلوقات کی قابل رحم حالت کی شکایت کرتے۔ خدا سے ہم کلام ہونے والی قوالیوں میں وہ زیادہ تر علامہ اقبال کی شاعری استعمال کرتے۔ مثلا عزیز میاں کے مندرجہ ذیل پسندیدہ اشعار پڑھئے:
    باغِ بہشت سے مجھے اذنِ سفر دیاتھا کیوں
    کارِجہاںدرازہے اب میراانتظارکر
    مجھے تواس جہاںمیںبس اک تجھی سے عشق ہے
    یامیراامتحان لے یامیرااعتبار کر
    صابری برادران نے عزیز میاں کی قوالی "میں شرابی میں شرابی” کو اپنی ایک قوالی "پینا وینا چھوڑ شرابی” میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ عزیز میاں نے اس کا ترکی بہ ترکی جواب اپنی ایک اور قوالی "ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں” میں دیا۔ عزیز کے صابری برادران کو جواب کے بعد سے "میں شرابی میں شرابی” اور "ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں” کو ایک ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔1966میں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر انعام و اکرام سے نوازا گیا۔ان کی ابتدائی پرفارمنس فوجی بیرکس میں فوجی جوانوں کے لئے ہونے کے باعث بعض افراد نے ان کو فوجی قوال کا نام بھی دیا۔ 6 دسمبر 2000 کو بیماری کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی قوالیاں آج بھی ان کی یاد تازہ کر دیتی ہیں۔
    ٭٭٭

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بشریٰ انصاری نے کپل شرما کے شو پر تنقید کیوں کی؟

    معروف بھارتی اداکار اجیت کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

    کراچی سے متعلق مرتضیٰ وہاب کے بیان پر طلحہ انجم کا کرارا جواب

    تازہ ترین

    حکومت کا بجلی صارفین کے میٹرز کیو آر کوڈ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    گوجرانوالہ میں عید کے روز عوامی مقام پر ڈانس کرتے ویڈیو بنانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع، پہلی پرواز جدہ سے کراچی پہنچ گئی

    خواجہ آصف کے ٹویٹ کا نوٹس ، لیسکو بورڈ نے اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.