گوجرانوالہ ( نیو ز ا یجنسیا ں ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر حسن علی نے چیمپئنز ٹرافی کو قوم کے لیے عید کا تحفہ قرار دیتے ہوئے پانچ سال بعد شادی کرنےکا اعلان کردیا۔گوجرانوالہ اپنے گھر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت عوام کے لئے عید کا تحفہ ہے۔ پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں جس کے باعث کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ مزہ آیا۔ بھارتی عوام سے کہوں گا کہ کرکٹ کھیل ہے اور کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔شادی سے متعلق سوال پر حسن علی نے کہا کہ والدین کی غیر موجودگی میں اگر پوچھا جاتا کہ شادی کس سے کرنی ہے تو بتا دیتا۔ تاہم ابھی کیریئر پر توجہ ہے شادی پانچ سال بعد کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین مہینے گھر سے باہر رہ کر آیا ہوں۔ آج گھر کا کھانا کھاو¿ں گا