تازہ تر ین

قومی ٹیم نے ٹائٹل جیت کر قوم کو عیدکابڑا تحفہ دیا

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فتح حاصل کرکے قوم کو بڑا تحفہ دیا، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے سب سے بہت بڑی بات ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتی ، انہوں نے کہا کہ کیچ آﺅٹ ہوا تو بڑا دکھ ہوا لیکن ایمپائر نے روکا تو اطمینان ہوا کہ نو بال ہو گی، اور یہ میرا خواب تھا کہ فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری کروں، انہوں نے کہا کہ فائنل سے قبل میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ جارحانہ کھیلیں گے اور سوچ بھی رہے تھے کہ فائنل جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے اور اس سے خوشی کوئی نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ میچ سے پہلے والدہ سے بات ہوئی تو انہوں نے چھکے مارنے کے بجائے گراﺅنڈ شارٹس کھیلنے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ میری کامیابی میں بچپن سے میری کوچنگ کرنے والے بخت محمد کا بڑا کردار ہے اور اپنی کامیابی کو اپنے کوچ بخت محمد کے نام کرتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain