لاہور (آئی این پی) شائقین کرکٹ نے چیمپئینز ٹرافی میں فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کو کافی سراہا ہے اور اپنے سے کہیں طاقتور دکھائی دینے والی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے پر سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ کرکٹ لیجنڈ کرکٹر سر ویون رچرڈ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے ۔کہ انہوں نے سرفراز احمد جنہوں نے کرکٹ کے اسرار و رموز کوئٹہ گلیڈی ایٹر میں رہتے ہوئے سر ویون رچرڈ سے سیکھے کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جو پی ایس ایل میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں ان کی ٹیم کے کوچ عظیم کرکٹر سر ویون رچرڈ ہیں نے دن رات ایک کرکے ٹورنامنٹ کی سب سے سستی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو گروم کیا اور خاص طور پر انہوں نے سرفراز احمد کو کپتانی کیلئے ایسا گروم کیا کہ اس نے 2017ء میں اپنی ذہنی پختگی اور اعصاب شکن میچ میں روایتی حریف کو باآسانی زیر کر لیا۔سر ویون رچرڈ سے سیکھنے کے بعد سرفراز احمد ذہنی طور پر کافی مضبوط دکھائی دئیے جس کا نتیجہ دنیا کے سامنے ہے۔ شائقین کرکٹ نے چیمپئینز ٹرافی میں فاتح ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کو کافی سراہا ہے اور اپنے سے کہیں طاقتور دکھائی دینے والی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کرنے پر سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ کرکٹ لیجنڈ کرکٹر سر ویون رچرڈ کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔….(رانا)