نئی دہلی(نیوزایجنسیاں)ا نیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین کپتان ویرات کوہلی کو شروع سے ہی ان کی کوچنگ سے پرابلم تھی، اس صورتحال میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی مناسب سمجھا۔ انڈین کرکٹ ٹیم ان دنوں شدید تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کا میڈیا اپنی ہی ٹیم کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ چکا ہے تو دوسری جانب انیل کمبلے نے بھی اپنے استعفے کا ذمہ دار کپتان ویرات کوہلی کو قرار دیدیا ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے انیل کمبلے نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو شروع سے ہی ان کے کوچنگ سٹائل سے پرابلم تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے یہی مناساب سمجھا کہ انھیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سچویشن میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن میرے لیے استعفیٰ دینا ہی بہترین ااپشن تھا۔انیل کمبلے نے کہا کہ کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران بہت انجوائے کیا۔ ان کی بہت سی خوشگوار یادیں بھی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ کمبلے نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بھارتی ٹیم نے جو بھی کامیابیاں حاصل کیں میں اس کا پورا کریڈٹ کپتان ویرات کوہلی، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو دیتا ہوں۔