تازہ تر ین

کرکٹ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ،4ممالک کی ٹیمیں پاکستان کب آرہی ہیں،دیکھئے خبر

لاہور(ویب ڈیسک)چئیرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے کہا ہے کہ چار غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کی ہامی بھر لی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلطان شاہ نے کہا کہ بھارت ، سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیوں نے پاکستان میں میچز کھیلنے کی رضامندی ظاہر کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ورلڈ کپ کے سات جبکہ شارجہ اور عجمان میں چوبیس میچز کھیلے جائیں گے۔چیئرمین کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ دس سے پچیس جنوری تک کھیلا جائے گا جن کے میچز پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز ساﺅتھ افریقہ، آسٹریلیا شارجہ اور عجمان میں ہوں گے۔سلطان شاہ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے نئی تین رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کر دی، جس میں چئیرمین سلمان بخاری مسعود جان اور ابرار شاہ شامل ہیں، ملک بھر سے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain