تازہ تر ین

پاکستانی لڑکی احمدشہزادکودل دے بیٹھی،شادی کی پیشکش

لاہور (نیوزایجنسیاں) سوشل میڈیا بھی بڑی عجیب جگہ ہے۔ یہاں آپ کوئی بھی پوسٹ کریں تو کہیں نہ کہیں سے آپ کو اس کا جواب آہی جائے گا۔ اس طرح کا واقعہ حال ہی میں احمد شہزاد کے ساتھ پیش آیا جب ٹویٹر پر ایک لڑکی نے انھیں ڈائریکٹ شادی کی پیشکش کر دی۔ لڑکی کی اس معصوم خواہش کا احمد شہزاد نے کوئی جواب نہیں دیا اور انھیں جھٹ سے بلاک کر دیا۔ لیکن یہ واقعہ سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکا ہے۔ ٹویٹر پر لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اپنے کمنٹس بھی دے رہے ہیں۔لڑکی نے ٹویٹر کے ذریعے احمد شہزاد سے پوچھا کہ آپ کون ہیں، کہاں رہتے ہیں اور آپ کی عمر کتنی ہے؟ تم اتنے اچھے کیوں ہو اور صبح ناشتے میں انڈے کس قسم کے کھانے پسند کرتے ہیں؟ احمد شہزاد نے جواب میں مذکورہ خاتون کو بلا ک کردیا۔سوشل میڈیا صارفین کو جیسے ہی پتہ چلا کہ احمد شہزاد نے صرف شادی کی پیشکش پر لڑکی کو ٹویٹر پر بلاک کر دیا ہے تو انہوں نے اس صورتحال میں اپنے کمنٹس دینا شروع کر دیے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ بھابھی کا کام لگتا ہے تو دوسرے نے نے احمد شہزاد نے کتنی خوبصورت لڑکی کو بلاک کر دیا۔ کسی نے حرا نامی لڑکی کو یاد دلایا کہ احمد شہزاد تو شادی شدہ ہیں تو کسی نے پھبتی کسیکہ بے چارے کو ایک خاتون کو تو ہینڈل کر لینے دو۔حرا شیخ نامی اس لڑکی نے بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ اس نے یکہ سب کچھ مذاق کیا تھا نہ تو اس نے احمد شہزاد کو پرپوز کیا اور نہ ہی انہوں نے اسے ٹویٹر پر سے بلاک کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain