تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل میں نیا موڑ آ گیا ، خالد نے وزیراعظم سے امیدیں باند لیں

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں )سپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے اپنے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق وزیر اعظم کو لکھے جانے والے خط میں خالد لطیف نے کہا کہ کیس کو شفاف طریقے سے نہیں چلا یا جا رہا۔خالد لطیف کے وکیل نے بتا یا کہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم کیس سے بھاگ نہیں رہے بلکہ ہمیں پیشی کے لیے بہت کم وقت دیا گیا ہے۔پی سی بی اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔ خالد لطیف گزشتہ روزتحقیقاتی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اضغر حیدر کی اہلیت کیلئے بنائے گئے ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش نہیں ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور معطل کرکٹر خالد لطیف کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی۔ ذرائع کے مطابق خالد لطیف آج تحقیقاتی ٹربیونل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی اہلیت کیلئے بنائے گئے ڈسپلنری ٹریبونل میں پیش نہیں ہوں گے۔ خالد لطیف نے پی س بی کو جواب دیا ہے کہ سماعت کے حوالے سے کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر اطلاع تاخیر سے دی گئی۔ ایک رکنی ڈسپلنری ٹریبونل کو جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر پر خالد لطیف کے اعتراضات پر سماعت جمعرات کو کرنی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain