تازہ تر ین

پاکستان کے ہاکی ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدوں کو بڑا جھٹکا

لندن(نیوزایجنسیاں)ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی پاکستان کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے، لندن میں کھیلے گئے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو ارجنٹینا نے ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا دیا۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم بمشکل تمام کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی، ارجنٹینا کے خلاف اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے بہتر کھیلا مگر یہ جیت کے لیے کافی نہیں تھا۔ارجنٹینا کی جانب سے کھیل کے بائیسویں منٹ میں کیسلا، 33ویں منٹ میں پیلاٹ اور پھر 44ویں منٹ میں ہی کیسلا نے گول کیے۔پاکستان کا واحد گول علی شان نے آخری کوارٹر میں بنایا، ا±س کے بعد پاکستانی ٹیم کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور یوں میچ تین ایک سے ارجنٹینا کے نام رہا، پاکستان ٹیم اب پوزیشن میچ کھیلے گی۔پانچویں سے آٹھویں کلاسفکیشن میچزمیں پاکستان کودونوں میچزمیںلازمی فتح درکارہے۔ایک میچ بھی ہارنے کی صورت میں گرین شرٹس کے ورلڈکپ کھیلنے کابراہ راست سپنابکھر جائیگا،ورلڈکپ میں جانے کےلئے قومی ٹیم کوایشیاکپ ہرحال میں جیتناہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain